• Fri, 06 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی وسط مدتی انتخاب میں صبا حیدر نے بھی کامیابی کا پرچم لہرایا، بلند شہر میں ان کے گھر جشن

Updated: November 06, 2026, 9:47 AM IST | Agency | New York

اتر پردیش کے بلند شہر کی رہنے والی صبا حیدر نے امریکہ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ہند نژاد صبا حیدر نے۸ء۷۱؍ فیصد ووٹ حاصل کر کے فتح کا پرچم لہرایا ہے۔

Saba Haider. Photo: INN
صبا حیدر۔ تصویر: آئی این این

اتر پردیش کے بلند شہر کی رہنے والی صبا حیدر نے امریکہ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ہند نژاد صبا حیدر نے۸ء۷۱؍ فیصد ووٹ حاصل کر کے فتح کا پرچم لہرایا ہے۔ انہوں نے الینوائے ریاست کے ۸۴؍ ویں ڈسٹرکٹ حلقہ سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا۔ اس مقابلے میں انہوں نے ریپبلکن  امیدوار برائن اسکوپا کو بڑے فرق سے شکست دی۔صبا کی  جیت کی  اس لئے بھی خاص اہمیت ہے کہ وہ الینوائے جنرل اسمبلی میں پہنچنے والی پہلی جنوبی ایشیائی تارک وطن خاتون   ہیں۔ 

ان کی  اس کامیابی کے بعد بلند شہر کے قصبہ اورنگ آباد سے امریکہ تک کا ان کا سفر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ ان کی کامیابی سے اتر پردیش میں رہنے والے ان کے اہل خانہ اور رشتہ دار بھی کافی خوش ہیں۔قابل ذکر ہے کہ صبا حیدر گزشتہ تقریباً ۲۰؍ سال سے اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ کی ریاست الینوائے میں رہائش پذیر  ہیں۔ صبا حیدر کی جیت کی خبر جیسے ہی اتر پردیش پہنچی، ان کے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے والد سید علی حیدر نے بیٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ان کے خاندان کیلئے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے فخر کی بات ہے۔ صبا کے شوہر امریکہ میں سافٹ ویئر انجینئر ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK