پاکستان کی انڈر ۱۹؍ ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف ہندوستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۱۹۱؍ رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔
EPAPER
Updated: December 21, 2025, 6:09 PM IST | Dubai
پاکستان کی انڈر ۱۹؍ ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف ہندوستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۱۹۱؍ رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔
پاکستان کی انڈر ۱۹؍ ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف ہندوستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۱۹۱؍ رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔ سمیر منہاس کی ریکارڈ ساز اننگز اور علی رضا کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ہندوستانی ٹیم مکمل طور پر بے بس نظر آئی۔
DIL DIL PAKISTAN!! 💚🇵🇰
— PCT Replays 2.0 (@ReplaysPCT) December 21, 2025
PAKISTAN WON THE U-19 ASIA CUP AFTER LONG 13 YEARS, UNDER THE COACHING OF SARFARAZ AHMED.. 🤩 pic.twitter.com/juqzqAnWck
۳۴۸؍ رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہی۔ اوپنر اور کپتان آیوش مہاترے محض ۲؍رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد وکٹ گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ رُکنے کا نام نہ لیا۔ ویبھو سوریہ ونشی ۱۰؍ گیندوں پر ۲۶؍رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی لیکن جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ایرن جارج۱۶؍ رنز پر ہمت ہار گئے۔ دیپیش دیویندرن آخری لمحات میں ۳۶؍ رنز کی اننگز کھیل کر شکست کا فرق کم کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ بھی علی رضا کا شکار بن گئے۔پوری ہندوستانی ٹیم۲ء۲۶؍ اوورز میں محض ۱۵۶؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان نے ایشیا کا نیا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۴؍ ہندوستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے محمد صیام، حذیفہ احسن اور عبدالسبحان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ۵۰؍ اوورز میں ۸؍ وکٹوں پر ۳۴۷؍رنز بنائے۔ میچ کے ہیرو رہے جنہوں نے ۱۱۳؍ گیندوں پر۱۷۲؍ رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں۱۷؍ چوکے اور۹؍ چھکے شامل تھے۔
احمد حسین نے ۵۶؍ رنز بنا کر سمیر کا بھرپور ساتھ دیا اور۱۳۷؍ رنز کی شراکت قائم کی۔عثمان خان ۳۵؍ رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہندوستان کی جانب سے دیپیش دیویندرن نے۳؍ وکٹ حاصل کئے، لیکن وہ پاکستانی بلے بازوں کو ایک بڑا مجموعہ بنانے سے نہ روک سکے۔
یہ بھی پڑھئے:میں زندہ ہوں... حادثے کے بعد نورا فتیحی نے خود انکشاف کیا کہ حادثہ کیسے ہوا
خیال رہے کہ ہندوستان نے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جب کہ پاکستانی انڈر۱۹؍ ٹیم نے سیمی فائنل میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش کو ۸؍وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔یہ پاکستان کا پہلا انڈر ۱۹؍ایشیا کپ خطاب ہے۔