Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج ‘‘دیکھ کر پاکستان نے اسے تھرڈ کلاس قرار دیا

Updated: March 22, 2026, 3:07 PM IST | New Delhi

ہدایتکارآدتیہ دھر کی فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج ‘‘ اس وقت کافی چرچا میں ہے۔ اسی دوران پاکستان کے لوگوں نے اس فلم کو ناقص قرار دیا ہے۔

Ranveer Singh.Photo:INN
رنویر سنگھ۔ تصویر:آئی این این

 اداکاررنویر سنگھ کی نئی  فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج ‘‘ اس وقت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں جاری ہے اور ناظرین کو بھرپور تفریح فراہم کر رہی ہے لیکن پاکستان کے لوگوں کو یہ فلم بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے ہدایتکار آدتیہ دھر کی اس فلم کو ناقص قرار دیا ہے۔
مزید برآںبوکھلا اُٹھے پاکستانیوں نے اس فلم کا جائزہ اپنے انداز میں پیش کیا۔ ساتھ ہی فلم ’’دُھرندھر  ‘‘ میں  رحمان ڈکیت کے کردار میں نظر آنے والے اداکار  اکشے کھنہ کے بارے میں حیران کن ردعمل بھی دیا۔ آئیے جانتے ہیں کہ پوری کہانی کیا ہے:
فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج ‘‘ پر پاکستانیو ں کا رد عمل 
جیسا کہ آپ جانتے ہیںفلم ’’دُھرندھر: دی ریونج ‘‘   گلف کے ممالک میں نہیں دکھائی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں بھی فلم کی نمائش پر پابندی ہے۔ ایسے میں جن پاکستانیوں کا ذکر اس مضمون میں کیا گیا ہے، انہوں نے فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج ‘‘ کو برطانیہ میں دیکھا ہے۔

 

یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل۲۰۲۶ء میں رشبھ پنت پر سب سے زیادہ دباؤ ہوگا : فاف ڈو پلیسیس

انہوں نے کہا کہ ’’اس سے زیادہ ناقص اور تھرڈ کلاس فلم کبھی نہیں دیکھی۔ بالی ووڈ والوں نے یہ فلم صرف اپنے ملک کی میڈیا کو خوش کرنے کے لیے بنائی ہے۔ پہلے والے پارٹ میں اکشے کھنہ نے رحمان ڈکیت کے کردار میں جان ڈال دی تھی۔ ہم پاکستانی فلم انڈسٹری کے فلم میکرز سے درخواست کریں گے کہ اس فلم کے جواب میں ایک شاندار فلم بنائیں۔ جیسا کہ میجر اقبال نے کہاکہ ہم دوبارہ آئیں گے اور دنیا کو دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:بابِل خان کو تبو سے عید کا خاص تحفہ ملا، جن کے ساتھ بابِل کا خاص رشتہ ہے


پاکستانی فیملی کی تنقید اور ٹرولنگ
اس طرح پاکستانی فیملی نے فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج ‘‘ کی سخت تنقید کی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان لوگوں کو خوب ٹرول کیا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کا رونا کبھی ختم نہیں ہوگا۔ دوسری طرف فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج ‘‘ نے کمائی کے معاملے میں دنیا بھر میں دھوم مچائی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK