وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت پچھلے کچھ عرصے سے محدود اوورز کی کرکٹ میں خراب فارم سے نبرد آزما ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ ون ڈے فارمیٹ میں بھی ان کی جگہ خطرے میں آ چکی ہے۔
EPAPER
Updated: March 22, 2026, 2:01 PM IST | New Delhi
وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت پچھلے کچھ عرصے سے محدود اوورز کی کرکٹ میں خراب فارم سے نبرد آزما ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ ون ڈے فارمیٹ میں بھی ان کی جگہ خطرے میں آ چکی ہے۔
وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت پچھلے کچھ عرصے سے محدود اوورز کی کرکٹ میں خراب فارم سے نبرد آزما ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ ون ڈے فارمیٹ میں بھی ان کی جگہ خطرے میں آ چکی ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا میں جگہ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ وہ آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں اچھا پرفارم کریں۔
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسیس کا بھی یہی ماننا ہے۔ ڈو پلیسیس نے کہا کہ آئی پی ایل۲۰۲۶ء میں رشبھ پنت ایسے کھلاڑی ہوں گے جن پر سب سے زیادہ دباؤ ہوگا۔
جیو ہاٹ اسٹار پر ڈو پلیسیس نے کہاکہ ’’میرے لیے، رشبھ پنت شاید آئی پی ایل کے وہ کھلاڑی ہیں جو اس سیزن میں سب سے زیادہ دباؤ میں ہیں۔ کچھ لوگ پرائس ٹیگ کے دباؤ میں اچھا کرتے ہیں جبکہ کچھ نہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ پچھلا سیزن ان کے لیے بہت مشکل تھا۔ ٹیم نے بھی جدوجہد کی۔ وہ بھی رنز کے لیے جدوجہد کرتے دکھائی دیے۔‘‘
انہوں نے کہاکہ ’’ان پر کپتانی کا بھی دباؤ ہے۔ ٹیم کی کارکردگی کیسی ہوگی، بولنگ کی قیادت کیسے ہوگی، یہ کافی اہم ہے، لیکن رنز بنانا ان کا پہلا کام ہے۔ اگر وہ ایک کپتان کے طور پر رن بنا رہے ہیں، تو پہلے ہی دباؤ کم ہو جاتا ہے۔ پچھلے سال ان کی اور ٹیم کی کارکردگی عام رہی تھی۔ اس لیے ان پر سوالات زیادہ تھے اور اس بار بھی دباؤ زیادہ ہوگا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:``گیم آف تھرونز`` کی اسٹارلینا ہیڈے نےعید کے پوسٹ میں فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا
آئی پی ایل ۲۰۲۵ء کی نیلامی میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے ۲۷؍ کروڑ روپے کی ریکارڈ قیمت میں خرید کر پنت کو آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا کھلاڑی بنا دیا تھا۔ تاہم، پچھلے سیزن میں ان کی پرفارمنس بطور بلے باز اور کپتان عام رہی تھی۔ پچھلے سیزن میں پنت نے۱۴؍ میچوں میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کے ساتھ ۲۶۹؍ رنز بنائے تھے۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور ناٹ آؤٹ ۱۱۸؍رن رہا تھا۔ ایل ایس جی بھی پچھلے سیزن میں پلے آف کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی اور ساتویں مقام پر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:کیوبا نے ایک ہفتے کے اندر دوسری بار ملک گیر بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا اعلان کیا
آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں ایل ایس جی مینجمنٹ رشبھ پنت سے بطور بلے باز اور کپتان بہتر پرفارمنس کی توقع رکھتی ہے۔ ایل ایس جی سیزن کا اپنا پہلا میچ دہلی کیپیٹلز (ڈی سی) کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ ایکانا اسٹیڈیم میں یکم اپریل کو کھیلے گی۔