• Fri, 21 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۵۱؍ ممالک کی اقوام متحدہ کے نیوکلیئر واچ ڈاگ سے فلسطین کی امداد میں مدد کی اپیل

Updated: November 21, 2025, 2:28 PM IST | New York

۵۱؍ممالک نے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں سے فلسطین کی امداد میں مدد کی اپیل کی ، اس کے علاوہ ان ممالک نے تمام فریقین سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

 بدھ کو۵۱؍ ممالک نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) فلسطین کو فوری اور طویل مدتی امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ترکی، برطانیہ،ا سپین، اٹلی اور چین سمیت  ۵۱؍ ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ آئی اے ای اے ایک مجاز ادارہ ہے جو غزہ پٹی میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے فلسطین کو امداد مہیا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ ترکی کے مستقل نمائندے لیونٹ ایلر نے ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں گورنر بورڈ کے اجلاس کے دوران یہ مشترکہ بیان جاری کیا۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، بمباری سے ۲۵؍ فلسطینی شہید

بیان میں کہا گیا کہ آئی اے ای اے، ہوا اور پانی کی آلودگی کے جائزے جیسے شعبوں میں فلسطین کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ ان ممالک نےغزہ میں حالیہ جنگ بندی معاہدے کو خوش آمدید کہا اور تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اس پر پوری طرح عمل کریں۔ بیان میں فلسطینی علاقوں خاص طور پر غزہ کی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور بتایا گیا کہ غزہ میں داخل ہونے والی امداد کی مقدار جنگ بندی معاہدے کے تحت طے شدہ مقدار سے کہیں کم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK