Inquilab Logo

پنکج ترپاٹھی نے’’کڑک سنگھ ‘‘ کو خاص پروجیکٹ قرار دیا

Updated: November 25, 2023, 5:30 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پنکج تر پاٹھی نے فلم ’’کڑک سنگھ ‘‘کو ایک خاص پرو جیکٹ قرار دیا ہے۔ فلم میں وہ ایک ایسے شخص کا کردار ادا کرتے نظرآئیں گے جو ’ریٹروگریڈ‘ بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہے۔

Kadak Singh.Photo: INN
کڑک سنگھ۔ تصویر : آئی این این

پنکج تر پاٹھی نے فلم ’’کڑک سنگھ ‘‘کو ایک خاص پرو جیکٹ قرار دیا ہے۔ فلم میں وہ ایک ایسے شخص کا کردار ادا کرتے نظرآئیں گے جو’ریٹروگریڈ‘ بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اسپیشل پروجیکٹ ہے۔ فلم کی اسکرپٹ، ہدایت کاری ، کاسٹ اور میوزک سب ہی اسپیشل ہیں۔
اس فلم کے ہدایت کارنیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار انیرودھ رائےچودھری ہے۔ فلم میں پنکچ ’’اے کے شری واستو‘‘ کا کرادار ادا کررہے ہیں۔ جو بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہے اور اپنی یاداشت بحال کرنے کی کوشش میں وہ جھوٹ کے جال میں پھنس جاتا ہے۔
۵۴؍ ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا ( آئی ایف ایف آئی ) میں فلمساز نے ’’گالا پریمیئر‘‘ کیٹیگری کے تحت ورلڈ پریمیئر کے ساتھ افتتاحی تقریب میں فلم کا ٹریلر لانچ کیا تھا۔
پنکج ترپاٹھی نے کہا کہ’’آئی ایف ایف آئی کے بھرے آڈیٹوریم میں فلم ’کڑک سنگھ‘ کا ورلڈ پریمیئر دیکھنا میرےلئے اعزاز کی بات تھی۔ میں نے پہلی با ر فلم شروع سے آخر تک دیکھی اور میں اپنے آنسوؤں کو روک نہیں پارہاتھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’کڑک سنگھ ‘‘میرے لئے ایک خاص پروجیکٹ ہے۔ فلم کی اسکرپٹ ، ہدایت کاری ، کاسٹ ،میوزک سب ہی خاص ہے جس کا ثبوت اسٹینڈگ اویشن اور مداحوں کی طرف سے ملنے والا پیارہے جنہوں نے اس فلم کے لئے دل و جان سے کام کیا۔
’تشقند فائلز‘کے اداکار نے کہا کہ ’’یہ فلم کے پروموشن کیلئے ایک حوصلہ افزا آغازتھا۔‘‘
فلم میں پنکج ترپاٹھی، سنجنا سانگھی، پاروتی تھرووتھو، جیا احسن، پریش پاہوجا، اور ورون بدھ دیو نظر آئیں گے۔
فلم کی کہانی اے کے شری واستو عرف ’کڑک سنگھ‘ کی ہے جو محکمہ مالیاتی جرائم کے ایک جوائنٹ ڈائریکٹر ہے اور ریٹروگریڈ بھولنے کی بیماری سے لڑ رہاہے۔ فلم کی کہانی اس وقت سامنے آتی ہے جب اے کے کو اسپتال میں داخل کیا جاتا ہے اور اس کے ماضی کے بارے میں متضاد داستانیں پیش کی جاتی ہیں جو اسے افسانے سے حقیقت کو سمجھنے پر مجبور کرتی ہے۔
اپنی آدھی یاداشت کی بھول بھلیاں کے درمیان وہ پراسرا طور پراسپتال میں داخل ہونے اور مالی جرائم سے پردہ ہٹانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ وہ اپنی فیملی کو بچاسکے۔ 
 فلم میں جذبات اور ہر رشتہ کو الگ انداز میں بتایا گیا ہے جو فلم کی کہانی کو آگے بڑھانے میں معاون کردار ادا کرتےہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK