باکس آفس پر ’’میٹرو ان دنوں‘‘ اور موہت سوری کی فلم ’’سیارہ‘‘ کی ریلیز کی وجہ سے سدھارتھ ملہوترہ اورجھانوی کپور کی فلم ’’ پرم سندری‘‘کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: July 21, 2025, 6:16 PM IST | Mumbai
باکس آفس پر ’’میٹرو ان دنوں‘‘ اور موہت سوری کی فلم ’’سیارہ‘‘ کی ریلیز کی وجہ سے سدھارتھ ملہوترہ اورجھانوی کپور کی فلم ’’ پرم سندری‘‘کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق میڈوک فلمزنے اپنی اگلی رومینٹک ڈراما فلم ’’پرم سندری‘‘کی ریلیز کی تاریخ کو ’’سن آف سردار ۲‘‘ کی ریلیز کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تاہم، انڈسٹری انسائیڈر نے کہا ہے کہ باکس آفس پر بہت سی رومینٹک فلموں کی ریلیز کی وجہ سے پرم سندری کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: وجئے دیوراکونڈا کی فلم ’کنگڈم‘ کا ہندی عنوان ’سامراجیہ‘
مڈڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’فلمسازوں نے ’’میٹرو ان دنوں‘‘ اور انوراگ باسو کی فلم ’’ سیارہ‘‘ کی ریلیز کے بعد حکمت عملی کے ساتھ ’’پرم سندری ‘‘کو ریلیز کرنےسے باز رکھا ہے۔ ’’پرم سندری‘‘ کی اپنی آواز ہے۔ چونکہ باکس آفس پر دو فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہورہی ہیں اس لئے فلمساز یہ نہیں چاہتے ہیں کہ ایک اور لو اسٹوری کی اہمیت ختم ہوجائے۔ انہوں نے محسوس کیا کہ فلم کو کچھ دیر کاوقفہ دینا بہتر ہوگا۔‘‘یاد رہے کہ یہ فلم ۲۹؍ اگست یا ۵؍ ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔ اس درمیان ٹیم فلم کی بہترین کیلئے اس کی ریلیز کو ملتوی کر رہی ہے۔ سدھارتھ ملہوترہ کے ان کی فلموں کی شوٹنگ مکمل کر لینے اور ان کے والد بننے کی ذمہ داری میں آسانی ہونے کے بعد فلم کے نئے پروموشنل نغمے کی شوٹنگ کی جائے گیــ۔‘‘ یاد رہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری فلم ’’دسوی‘‘کیلئے مشہور ہدایتکار تشار جلوٹا نے کی ہے۔ ’’پرم سندری‘‘ میں شمالی ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے اور جنوبی ہندوستان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔