Inquilab Logo Happiest Places to Work

پارول گلاٹی بنیں ’دی ٹریٹرز ۲‘ کی سب سے زیادہ زیرِ بحث کھلاڑی

Updated: August 21, 2026, 9:04 PM IST | Mumbai

ریئلیٹی شو ’’دی ٹریٹرز ۲‘‘ میں اپنے بے باک انداز، اعتماد اور حکمتِ عملی پر مبنی کھیل سے اداکارہ اور کاروباری شخصیت پارول گلاٹی نے ناظرین کے درمیان اپنی ایک خاص پہچان بنالی ہے۔ شو کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ان کی زبردست پزیرائی ہو رہی ہے۔

Parul Gulati.Photo:INN
پارول گلاٹی۔ تصویر:آئی این این

ریئلیٹی شو ’’دی ٹریٹرز ۲‘‘ میں اپنے بے باک انداز، اعتماد اور حکمتِ عملی پر مبنی کھیل سے اداکارہ اور کاروباری شخصیت  پارول گلاٹی  نے ناظرین کے درمیان اپنی ایک خاص پہچان بنالی ہے۔ شو کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ان کی زبردست پزیرائی ہو رہی ہے۔ ناظرین انہیں اس سیزن کی سب سے بااثر کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دے رہے ہیں۔
شو میں پارول کو ان کے اعتماد اور تیز سوچ کی وجہ سے ’’مالکن‘‘ کے نام سے بھی پہچانا گیا۔ ناظرین کو شو میں اپنے برانڈز کو اسمارٹ انداز میں پروموٹ کرنے کا ان کا طریقہ تو پسند آیا ہی، لیکن اس سے بھی زیادہ ان کی بے باک، سچی اور سمجھدار شخصیت نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔’’دی ٹریٹرز ۲‘‘ کے بعد پارول کے مداح سوشل میڈیا پر مسلسل ان کی تعریف کر رہے ہیں۔ کئی ناظرین نے ان کے کھیل کو اس سیزن کی مضبوط ترین حکمتِ عملیوں میں شمار کیا ہے۔
ایک مداح نے لکھا”پارول، آپ نے کیا شاندار کھیل کھیلا۔ اس سیزن کو آپ کے نام سے یاد کیا جانا چاہیے۔‘‘ایک اور مداح نے ان کی سمجھ اور حکمتِ عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر ابھیشیک اور انش نے پارول پر بھروسہ کیا ہوتا تو کھیل کے حالات کافی مختلف ہوسکتے تھے تاہم، مداح نے یہ بھی کہا کہ پارول اپنی حکمتِ عملی کے بارے میں کچھ زیادہ ہی کھل کر سامنے آگئی تھیں، جس کا نقصان انہیں اٹھانا پڑا۔ ان ردعمل سے واضح ہے کہ شو میں پارول کے کھیل نے ناظرین کے درمیان خاصی بحث پیدا کی۔

یہ بھی پڑھئے:بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ: ساتوک-چراغ کوارٹر فائنل میں ہار گئے

شو کے بعد مداح پارول کو ایک بہترین  ’’دِوا‘‘ کے طور پر دیکھ رہے ہیں،ایسی خاتون جو خوبصورتی، اعتماد اور سمجھداری کے ساتھ اپنی بات کھل کر کہنے سے نہیں گھبراتی۔ناظرین کی جانب سے ملنے والی محبت پر پارول گلاٹی نے کہا کہ’ ’دی ٹریٹرز  ۲‘‘ کے بعد انہیں ملنے والی محبت ان کے لیے انتہائی خاص اور جذباتی تجربہ ہے۔ ان کے مطابق، ایک فنکار، پرفارمر اور کاروباری شخصیت کے طور پر اس سے بڑی خوشی کی بات اور کچھ نہیں ہوسکتی کہ ناظرین نے اس شخصیت سے جڑاؤ محسوس کیا جو اسکرین پر حقیقت میں نظر آئی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے مانتی ہیں کہ  خود جیسا ہونا ہی انسان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔  ناظرین نے ان کی شخصیت، اعتماد اور ان کی چھوٹی چھوٹی عادتوں تک کو جس طرح اپنایا، اس نے ان کے اس سفر کو مزید خاص بنا دیا ہے۔
پارول نے کہا کہ انہیں ’’دِوا‘‘ کہا جانا یقیناً اچھا لگتا ہے، لیکن وہ چاہتی ہیں کہ لوگ انہیں صرف گلیمر کے لیے نہیں بلکہ ایک ایسی انسان کے طور پر یاد رکھیں جو ہمیشہ اپنی سوچ کے ساتھ سچی رہی۔ان کے مطابق، انہوں نے پورے اعتماد کے ساتھ اپنا کھیل کھیلا اور اس پورے تجربے کے ہر لمحے سے لطف اٹھایا۔ پارول نے ریئلیٹی شوز کی ایک خاص بات پر بھی گفتگو کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے شوز ناظرین کو کسی شخص کی شخصیت کے مختلف پہلو دیکھنے کا موقع دیتے ہیں۔ یہاں فنکار ہمیشہ کسی کردار کے پیچھے نہیں چھپ سکتا۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’مونسٹر ‘ ‘ کے رول کی خاطر سلمان خان نے وزن کم کیا

ان کے مطابق  جب ناظرین کسی شخص کو  اس کی اصل شخصیت کے ساتھ پسند کرتے ہیں  تو ملنے والی محبت بہت حقیقی محسوس ہوتی ہے۔ پارول نے کہا کہ ناظرین کا ہر پیغام، کمنٹ اور سوشل میڈیا پوسٹ انہیں یاد دلاتا ہے کہ انہوں نے یہ سفر کیوں شروع کیا تھا۔  پارول گلاٹی کا ’’دی ٹریٹرز ۲‘‘ کے بعد کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ریئلیٹی شوز کے ناظرین اب صرف گلیمر اور تفریح تک محدود نہیں ہیں۔ وہ ایسے شرکاء کو بھی پسند کر رہے ہیں جو  پراعتماد، سمجھدار، حکمتِ عملی بنانے والے اور اپنی شخصیت کے بارے میں واضح  ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK