اداکارہ پارول گلاٹی نے کامیڈی کنگ کپل شرما کے ساتھ فلم ’کس کس کو پیار کروں۲‘ سے وابستہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
پارول گلاٹی۔ تصویر: آئی این این
اداکارہ پارول گلاٹی نے کامیڈی کنگ کپل شرما کے ساتھ فلم ’کس کس کو پیار کروں۲‘ سے وابستہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پارول گلاٹی نے باضابطہ طور پر اپنی اگلی بڑی فلم کس کس کو پیار کروں۲؍ کا اعلا ن کیا ہے، جس میں وہ کپل شرما کے ساتھ نظر آئیں گی۔یہ فلم۱۵؍دسمبرکو ریلیز ہوگی اور پارول کےکریئرکا ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگی، کیونکہ انڈسٹری میں ۱۵؍سال مکمل کرنے کے بعد یہ ان کی بالی ووڈ میں پہلی تھیٹریکل ریلیز ہوگی۔
پارول نےاپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا’’انڈسٹری میں۱۵؍ سال کاطویل گزارنے کے بعد، یہ میری پہلی تھیٹریکل ریلیز ہے۔ دیکھو ماں، میں اب ہندی فلم میں بڑے پردے پر آنے والی ہوں، وہ بھی کپل شرما کے ساتھ! تیار ہو جائیے ڈبل کنفیوژن اور چار گنا مستی کے لیے!‘‘اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارول نے کہا’’یہ لمحہ میرے لیے بے حدخاص اور ناقابلِ یقین ہے۔ برسوں تک مختلف پلیٹ فارمز اور زبانوں میں کام کرنے کے بعد اب خود کو ہندی فلم کے بڑے پردے پر دیکھنا، اور وہ بھی کپل شرما جیسے پیارے فنکار کے ساتھ ، واقعی ایک جذباتی احساس ہے۔ کامیڈی ایک ایسا زون ہے جسے میں نے پہلے کبھی ایکسپلور نہیں کیا، اس لیے میں جتنی نروس ہوں اتنی ہی ایکسائیٹڈ بھی ہوں۔ میں بچپن سے کپل شرما کو دیکھتی آئی ہوں اور اب ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا کسی خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے جیسا ہے۔