Inquilab Logo Happiest Places to Work

پروین بابی کی بایوپک رُک گئی، ترپتی ڈمری مرکزی کردارادا کرنے والی تھیں

Updated: March 29, 2026, 10:33 PM IST | Mumbai

پروین بابی بایوپک: کافی عرصے سے یہ چرچا تھی کہ ترپتی ڈمری لیجنڈری اداکارہ پروین بابی کی بایوپک میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ لیکن اب اس پروجیکٹ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس پروجیکٹ کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

Parveen Babi And Tripti Dimri.Photo:INN
پروین بابی اور ترپتی ڈِمری۔ تصویر:آئی این این

 ہندی سنیما میں ۷۰ء اور ۸۰ء کی دہائی میں اپنے بولڈ اور بےباک انداز سے سب کو حیران کرنے والی پروین بابی کو دنیا سے رخصت ہوئے ۲۱؍ سال سے زیادہ ہو چکے ہیں، مگر ان کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کافی عرصے سے ان کی بایوپک کی باتیں ہو رہی تھیں۔ گزشتہ کچھ وقت سے کہا جا رہا تھا کہ جلد ہی اس پر کام شروع ہوگا اور ترپتی ڈمری ان کا کردار ادا کریں گی۔ تاہم، شروع ہونے سے پہلے ہی اس پروجیکٹ پر بریک لگ گئی ہے۔
 کچھ عرصے سے پروین بابی کی بایوپک کو لے کر خاصی گہماگہمی تھی، مگر اب میکرز نے اسے ہولڈ پر ڈال دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ فلم کی کہانی پر دوبارہ غور کر رہے ہیں۔ پروین بابی اپنے دور کی سب سے بڑی اداکاراؤں میں شامل نہ سہی، لیکن ان کی زندگی اتنی دلچسپ رہی ہے کہ اس پر فلم بنانا آسان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے:انیت پڈا کی بہن ریت کو ’’دُھرندھر ۲‘‘ کو پروپیگنڈہ کہنا مہنگا پڑا


موجودہ شکل میں آگے نہیں بڑھے گا پروجیکٹ 
’’باکس آفس ورلڈ وائیڈ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ فلم اپنی موجودہ شکل میں آگے نہیں بڑھے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ اس پر اس لیے روک لگائی گئی ہے تاکہ اس کی ساخت پر دوبارہ کام کیا جا سکے۔ میکرز اس پروجیکٹ کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کے مواد یعنی اسکرپٹ اور کاسٹ پر دوبارہ غور کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:سبالینکا نے میامی ٹائٹل جیت کر سن شائن ڈبل مکمل کر لیا


پہلے بننی تھی لمیٹڈ سیریز 
ترپتی ڈمری کو پروین بابی کا کردار ادا کرنے کے لیے سائن کیا گیا تھا۔ ایک وقت پر اسے لمیٹڈ سیریز کے طور پر بنانے کی منصوبہ بندی تھی، جو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونی تھی اور اس کی ہدایتکاری سونالی بوس کرنے والی تھیں۔ اسی سال مارچ میں شوٹنگ شروع ہونے والی تھی، مگر فی الحال یہ معاملہ تعطل کا شکار ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ میکرز اسے فلم بنائیں گے، سیریز یا پھر یہ پروجیکٹ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK