محکمہ ٹرانسپورٹ نے اولا، اوبر اور ریپیڈو کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ یکم ستمبر تک اپنا رجسٹریشن کروالیں اور ’اسٹیٹ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی‘ سے ’مہاراشٹر ایگریگیٹر پالیسی ۲۰۲۵ء‘ اور ’مہاراشٹر موٹر وہیکل ایگریگیٹر رُولز ۲۰۲۶ء‘ کے تحت اپنا لائسنس حاصل کریں۔
EPAPER
Updated: August 05, 2026, 1:22 PM IST | Mumbai
محکمہ ٹرانسپورٹ نے اولا، اوبر اور ریپیڈو کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ یکم ستمبر تک اپنا رجسٹریشن کروالیں اور ’اسٹیٹ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی‘ سے ’مہاراشٹر ایگریگیٹر پالیسی ۲۰۲۵ء‘ اور ’مہاراشٹر موٹر وہیکل ایگریگیٹر رُولز ۲۰۲۶ء‘ کے تحت اپنا لائسنس حاصل کریں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے اولا، اوبر اور ریپیڈو کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ یکم ستمبر تک اپنا رجسٹریشن کروالیں اور ’اسٹیٹ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی‘ سے ’مہاراشٹر ایگریگیٹر پالیسی ۲۰۲۵ء‘ اور ’مہاراشٹر موٹر وہیکل ایگریگیٹر رُولز ۲۰۲۶ء‘ کے تحت اپنا لائسنس حاصل کریں۔ ان دونوں پالیسیوں کے تحت رجسٹریشن کروانے سے ایگریگیٹر کمپنیوں پر مختلف پابندیاں عائد ہوجائیں گی جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اگر ریلوے اسٹیشن، ایئر پورٹ اور اسپتال جیسے اہم مقامات پر جانے کیلئے بُکنگ کرنے کے بعد ڈرائیور بُکنگ کینسل کرتا ہے تو اس پر ۱۰؍ فیصد جرمانہ عائد ہوگا۔ یکم ستمبر تک رجسٹریشن نہ کروانے والی کمپنیوں کے ذریعہ ایگریگیٹر ٹیکسیوں کی خدمات فراہم کرنے کو غیرقانونی مانا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: غریب نگر:مکینوں کا نام درج کرانے کی درخواست
یاد رہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے ’ایپ‘ سے بکنگ کرکے چلائی جانے والی اولا، اوبر اور ریپیڈو جیسی ٹیکسیوں کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کیلئے نئی پالیسی بنائی ہے جس کے تحت کمپنیوں اور ڈرائیوروں کیلئے نئی شرائط عائد کردی گئی ہیں۔ اس پالیسی کا مقصد ان ٹیکسیوں میں مسافروں خصوصاً خواتین کے تحفظ، کرایہ کی حد طے کرنا، حکومت کیلئے بھی آمدنی کے ذرائع پیدا کرنا اور مراٹھی مانس یعنی مقامی نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔ اب ایپ سے بکنگ والی گاڑیوں کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کیلئے مہاراشٹر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ سے رجسٹریشن کروانا، اسٹیٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے لائسنس حاصل کرنا اور ہر ۳؍ سال میں لائسنس ری نیو کروانا لازمی کردیا گیا ہے۔اس پالیسی کے تحت صرف ان ہی گاڑیوں کو ایگریگیٹر ٹیکسی کے طور پر چلانے کی اجازت ہوگی جنہیں کمرشیل گاڑی کے طور پر رجسٹر کروایا گیا ہے۔