شیوسینا (ادھو) کے میرا بھائندر ضلع صدر راجو بھوئیر نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر گھوڑبندر روڈ پر موجود خطرناک گڑھوں کو فوری طور پر نہیں بھرا گیا تو میرا بھائندر کی بی جے پی میئر اور میونسپل کارپوریشن کمشنر کے خلاف مجرمانہ غفلت کا مقدمہ درج کیا جائے۔
EPAPER
Updated: August 05, 2026, 1:18 PM IST | Sajid Mehmood Shaikh | Mira Road
شیوسینا (ادھو) کے میرا بھائندر ضلع صدر راجو بھوئیر نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر گھوڑبندر روڈ پر موجود خطرناک گڑھوں کو فوری طور پر نہیں بھرا گیا تو میرا بھائندر کی بی جے پی میئر اور میونسپل کارپوریشن کمشنر کے خلاف مجرمانہ غفلت کا مقدمہ درج کیا جائے۔
شیوسینا (ادھو) کے میرا بھائندر ضلع صدر راجو بھوئیر نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر گھوڑبندر روڈ پر موجود خطرناک گڑھوں کو فوری طور پر نہیں بھرا گیا تو میرا بھائندر کی بی جے پی میئر اور میونسپل کارپوریشن کمشنر کے خلاف مجرمانہ غفلت کا مقدمہ درج کیا جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے میرا بھائندر، وسئی ویرار پولیس کمشنریٹ کے پولیس کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا ہے۔ پولیس کمشنر کو دیئے گئے میمورنڈم میں شیوسینا نے الزام عائد کیا کہ تھانے گھوڑبندر روڈ کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔ سڑکوں پر پڑے بڑے بڑے گڑھوں کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں، ایمبولینس میں موجود مریضوں، خواتین اور ڈرائیوروں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ راجو بھوئیر نے الزام عائد کیا کہ میئر کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کو اس سڑک کی مرمت سے روکنے کی ہدایات دی گئی تھیں، جو کہ عوامی مفاد کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان سے کھیلنے والے اس رویے کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جانا چاہئے۔ پولیس کو دیئے گئے میمورنڈم میں اس بات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ ٹریفک پولیس اور پولیس انتظامیہ نے خود کارپوریشن کو متعدد بار مکتوب بھیج کر گڑھے بھرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے باوجود کارپوریشن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔
یہ بھی پڑھئے: غریب نگر:مکینوں کا نام درج کرانے کی درخواست
بھوئیر نے پولیس انتظامیہ کو ۴۸ ؍ گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فاؤنٹین سے گائے مکھ تک اور شہر کی تمام دیگر سڑکوں کے گڑھوں کو فوری طور پر بھرا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر اس مدت کے اندر کام مکمل نہیں ہوا اور گڑھوں کی وجہ سے کوئی حادثہ یا جانی نقصان ہوا، تو میئر اور میونسپل کمشنر پر ایف آئی آر درج کی جائے۔ انہوں نے یہ انتباہ بھی دیا کہ مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں شیوسینا سڑکوں پر اتر کر شدید احتجاج کرے گی۔ واضح رہے کہ تھانے گھوڑبندر روڈ ، ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے اورمختلف اہم سڑکوں پر بارش کے سبب پیدا ہونے والے سنگین مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے کاشی میرا ٹریفک برانچ کے اسسٹنٹ پولس کمشنر ستیش شیولکر نے میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ محکموں کے حکام کو قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔