Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دُھرندھر ۲‘‘ کی کمائی پر پائریسی کا ڈاکہ، یوٹیوب پر اسپائی تھرلرلیک ہوئی

Updated: March 30, 2026, 10:12 PM IST | Mumbai

۱۹؍مارچ ۲۰۲۶ءکو ریلیز ہونے کے بعد سے ہی ’’دُھرندھر ۲‘‘ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ جہاں مداح اور ناظرین سنیما گھروں میں فلم کا لطف اٹھا رہے ہیں، وہیں ’’دُھرندھر ۲‘‘ کا ایک کم معیار (لو ریزولوشن)، موبائل سے ریکارڈ کیا گیا ورژن آن لائن لیک ہو گیا ہے۔

Ranveer Singh.Photo:INN
رنویر سنگھ۔ تصویر:آئی این این

۱۹؍مارچ ۲۰۲۶ءکو ریلیز ہونے کے بعد سے ہی ’’دُھرندھر ۲‘‘ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ جہاں مداح اور ناظرین سنیما گھروں میں فلم کا لطف اٹھا رہے ہیں، وہیں ’’دُھرندھر ۲‘‘ کا ایک کم معیار (لو ریزولوشن)، موبائل سے ریکارڈ کیا گیا ورژن آن لائن لیک ہو گیا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Aditya Dhar (@adityadharfilms)


آن لائن لیک ہوا پائریٹڈ ورژن
فلم کی ریلیز کے بعد، ایک چینل نے اس کا۳؍ گھنٹے ۴۹؍منٹ کا پائریٹڈ ورژن اپ لوڈ کر دیا۔ اب جب یہ پائریٹڈ ورژن وائرل ہو رہا ہے تو صارفین نے اس پر ردعمل دینا شروع کر دیا ہے۔ ایک صارف نے آدتیہ دھر اور یامی گوتم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا’’ دُھرندھر۲؍ یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔ براہِ کرم یوٹیوب پر اس کی شکایت کریں۔ میں واقعی چاہتا ہوں کہ یہ فلم کم از کم  ۳۰۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ عبور کرے۔ مجھے اس کی کہانی سنانے کا انداز اور سنیماٹوگرافی بہت پسند آئی۔ کلائمیکس دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:عالیہ بھٹ کو ہٹا کر یامی گوتم دوبارہ سہمت کا کردار ادا کریں گی؟


آدتیہ دھر کی ناظرین سے درخواست 
ایک ہفتہ پہلے ہی آدتیہ دھر نے سوشل میڈیا پر ناظرین سے فلم کے اسپوئلرز نہ دینے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ یہ کسی بھی ہدایتکار کے لیے سب سے خوبصورت تحفہ ہوگا  تاہم، ان کی درخواست کے باوجود نہ صرف اسپوئلرز بلکہ پوری فلم ہی اپ لوڈ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھئے:بال ٹیمپرنگ کیس میں فخر زمان پر پابندی لگ سکتی ہے


ایک اور صارف نے لکھا ’’آدتیہ سر، براہِ کرم یوٹیوب پر دیکھیں، دُھرندھر ۲؍ تقریباً مکمل طور پر اپ لوڈ ہو چکی ہے۔ کچھ جلنے والے لوگ تھیٹر میں اس کی کامیابی پر اثر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ براہِ کرم اسے یوٹیوب سے ہٹا دیں۔‘‘آدتیہ دھر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ جاسوسی ایکشن تھرلر فلم سنیما گھروں میں ۱۱؍ دن مکمل کر چکی ہے اور اس دوران اس نے کمائی کے کئی ریکارڈ توڑے ہیں۔ ’’دُھرندھر: دی ریونج‘‘ میں ایک بڑی کاسٹ شامل ہے، جس میں رنویر سنگھ، سنجے دت، آر  مادھون، راکیش بیدی، ارجن رام پال اور سارہ ارجن جیسے اداکار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK