Updated: March 30, 2026, 10:12 PM IST
| Mumbai
کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے واضح کر دیا ہے کہ اسٹار آل راؤنڈر کیمرون گرین اگلے ۱۰؍سے ۱۲؍ دنوں تک گیند بازی نہیں کریں گے۔ یہ وضاحت ان قیاس آرائیوں کے بعد سامنے آئی ہے جو کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے آئی پی ایل ۲۰۲۶ءکے افتتاحی میچ میں ان کے کردار کو لے کر کی جا رہی تھیں۔
گرین اور اجنکیا۔ تصویر:آئی این این
کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے واضح کر دیا ہے کہ اسٹار آل راؤنڈر کیمرون گرین اگلے ۱۰؍سے ۱۲؍ دنوں تک گیند بازی نہیں کریں گے۔ یہ وضاحت ان قیاس آرائیوں کے بعد سامنے آئی ہے جو کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے آئی پی ایل ۲۰۲۶ءکے افتتاحی میچ میں ان کے کردار کو لے کر کی جا رہی تھیں۔
اتوار کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں گرین تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے آئے اور ۱۰؍ گیندوں پر ۱۸؍ رنز بنائے۔ تاہم، کولکاتا کے کپتان اجنکیا رہانے نے انہیں چھ بولنگ آپشنز میں شامل نہیں کیا جبکہ ممبئی انڈینز نے ۲۲۱؍ رنز کا بڑا ہدف ۵؍ گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ میچ کے بعد جب رہانے سے گرین کی گیند بازی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مختصر جواب دیا’’کرکٹ آسٹریلیا سے پوچھیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:۱۱؍دن بعد’’دُھرندھر۲‘‘ کا نیا ورژن ریلیز، آدتیہ دھر کی پیک ڈیٹیلنگ میں غلطی ہوئی تھی
کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے اب تصدیق کی ہے کہ ۲۶؍ سالہ گرین کمر کی معمولی تکلیف سے چھٹکارا حاصل کر رہے ہیں، اسی لیے وہ مختصر مدت کے لیے گیند بازی سے دور رہیں گے۔ یاد رہے کہ گرین ۲۰۲۴ء کے آخر میں کمر کی ایک بڑی سرجری کروا چکے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ’’کیمرون اس وقت ہندوستان میں اپنے بولنگ لوڈ کو دوبارہ ترتیب دے رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ۱۰۔۱۲؍ دنوں میں واپسی کریں گے۔ کے کے آر کو اس بارے میں مکمل طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔‘‘
کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہیں ۲۰ء۲۵؍کروڑ روپے میں خریدا گیا، اسی لیے ان کے کردار پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ اس بار آئی پی ایل میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور انجری مینجمنٹ پر کافی بحث ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی توجہ کاؤنٹی کرکٹ پر نہیں ہے: ڈیرن لیہمن
جوش ہیزل ووڈ رائل چیلنجرز بنگلورو کے ساتھ جڑ چکے ہیں لیکن پہلے میچ کے لیے فٹ نہیں تھے۔ مچل اسٹارک کندھے اور کہنی کی انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں دستیاب نہیں ہیں۔ پیٹ کمنز: کمر کی تکلیف کی وجہ سے فی الحال باہر بیٹھے ہیں۔ نیتھن ایلس اور جیک ایڈورڈز انجری کے باعث پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے لیے یہ صورتحال تشویشناک ہے کیونکہ انہوں نے گرین پر بھاری رقم خرچ کی ہے، اور ٹیم کو ان کی آل راؤنڈر خدمات کی سخت ضرورت ہے۔