• Wed, 28 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فوجی افسر کی بیوی کا کردار ایک منفرد تجربہ : چترانگدا سنگھ

Updated: January 28, 2026, 8:00 PM IST | Mumbai

اداکارہ چترانگدا سنگھ آنے والی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ میں ایک فوجی افسر کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اس کردار کی تیاری کے دوران انہوں نے فوجی خاندانوں کی خواتین کی طاقت اور اندرونی جذباتی خوف کو گہرائی سے سمجھا۔

Chitrandgada Singh.Photo:INN
چترانگدا سنگھ۔ تصویر:آئی این این

 اداکارہ چترانگدا سنگھ آنے والی فلم  ’’بیٹل آف گلوان‘‘ میں ایک فوجی افسر کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اس کردار کی تیاری کے دوران انہوں نے فوجی خاندانوں کی خواتین کی طاقت اور اندرونی جذباتی خوف کو گہرائی سے سمجھا۔
چترانگدا نے کہا کہ اس کردار نے انہیں اپنی ماں اور ایسی تمام خواتین کی جدوجہد کو بہتر طور پر محسوس کرنے کا موقع دیا۔ ایک ہندوستانی فوجی افسر کی بیٹی ہونے کی حیثیت سے چترانگدا کو یونیفارم، بار بار تبادلہ اور منظم زندگی کی عادت پہلے سے تھی۔ لیکن فلم کے لیے فوجی بیویوں سے ملنے اور ان کی کہانیاں سننے کے بعد انہوں نے کہا کہ ’’میرے والد فوج میں تھے، ان کی کہانیاں سننا میرے لیے معمول کی بات تھی۔ لیکن ایک فوجی بیوی کا کردار نبھانا بالکل الگ تجربہ ہے۔ جب میں ان خواتین سے ملی، تو مجھے اپنی ماں کی خاموشی، فخر اور فکر کا امتزاج سمجھ آیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:معین علی کا گھریلو کرکٹ میں واپسی کا اعلان، یارکشائر کے ساتھ معاہدہ

چترانگدا نے مزید کہاکہ ’’یہ خواتین ہر دن طاقت اور خوف دونوں کو اپنے اندر جذب کرتی  ہیں۔ میں نے کردار میں صرف ہمت یا مسکراہٹ نہیں دکھائی، بلکہ اس جذبے کو بھی ظاہر کرنے کی کوشش کی، جہاں دل ٹوٹنے کے باوجود خود کو سنبھالنا سیکھنا پڑتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:مرکزی بجٹ میں دفاع، اہم معدنیات، توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر رہے گا خاص زور

فلم میں وہ ان ہندوستانی خواتین کی علامت بنیں گی، جو وردی پہنے فوجیوں کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی رہتی ہیں۔ فلم میں چترانگدا، سلمان خان کے کردار کے لیے جذباتی سہارا بنتی ہیں۔ وہ کہانی میں نرمی، وقار اور استقامت کا پہلو لاتی نظر آئیں گی۔ ’’ بیٹل آف گلو ان ‘‘۱۵؍ جون ۲۰۲۰ءکو گلو ان وادی میں  ہندوستان  اور چین کے فوجیوں کے درمیان ہونے والے پرتشدد تصادم پر مبنی ہے۔ یہ تصادم لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر ہوئے بڑے سرحدی تنازعے کا حصہ تھا۔ اس لڑائی میں ۲۰؍ہندوستانی   فوجی شہید ہوئے تھے۔اپروا لاکھیا کی  ہدایت کاری میں تیارہونے والی  فلم ۱۷؍ اپریل کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ چترانگدا سنگھ اور سلمان خان کے ساتھ فلم میں انکور بھاٹیا، ابھیلاش چودھری، وپن بھارتواژ اور سدھارتھ جیسے ستارے بھی نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK