منوج باجپائی اور رام گوپال ورما کی فلم ’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات ۲۶؍ جولائی سے ہوگی۔ یاد رہے کہ ۱۹۹۸ء کی فلم ’’ستیہ‘‘ کے بعد یہ رام گوپال ورمااورمنوج باجپائی کی دوسری فلم ہوگی۔
EPAPER
Updated: July 23, 2025, 5:47 PM IST | Mumbai
منوج باجپائی اور رام گوپال ورما کی فلم ’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات ۲۶؍ جولائی سے ہوگی۔ یاد رہے کہ ۱۹۹۸ء کی فلم ’’ستیہ‘‘ کے بعد یہ رام گوپال ورمااورمنوج باجپائی کی دوسری فلم ہوگی۔
ہندوستانی سنیما کے مشہور ہدایتکاروں میں سے ایک رام گوپال ورمانے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی ہارر ایکشن کامیڈی فلم ’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘ کیلئے منوج باجپائی کے ساتھ شراکت داری کریں گے۔ مڈڈے نے یہ معلوم کیا ہے کہ رام گوپال ورما ۲۶؍ جولائی ۲۰۲۵ءسے حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کی شروعات کریں گے جہاں ایک ماہ تک فلم کی شوٹنگ جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ منوج باجپائی اور رام گوپال ورما نے ۱۹۹۸ء کی فلم ’’ستیہ‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں باجپائی نے بھیکو مہاترے کا کردار نبھایا تھا۔ بعد ازیں انہوں نے فلم ’’کون‘‘ (۱۹۹۹ء) اور ’’اسکول‘‘(۱۹۹۱ء) میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔ اس فلم میں منوج باجپائی نے ایک پولیس آفیسر کا کردار نبھایا ہے جو ایک مشہور گینگسٹر کو قتل کرتاہے اور جو بدلے میں اسے اپنے قبضے میں کر لیتا ہے۔ ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’منوج باجپائی ’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات حیدرآباد کے امیرپیٹ بنگلے سے کریں گے۔اس بنگلے کو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کیا گیا ہے۔رامو نے ایک بہترین کہانی لکھی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ منوج باجپائی کا کردار ایک ایماندار پولیس آفیسر سے ایک گینگسٹر کے قبضے میں آنے کے بعد کس طرح تبدیل ہوجاتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: بمل رائے نےکم لیکن انتہائی عمدہ فلمیں بنائیں
’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘ میں جینیلیا دیشمکھ منوج باجپائی کے کردار میں اورراجپال یادو بھی نظر آئیںگے۔وہ چار شیڈول تک فلم کی شوٹنگ کریں گے۔‘‘ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’حیدرآباد کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد بقیہ شوٹنگ جنوبی ہندوستان میں کی جائے گی۔ رامو کے مطابق امسال کے آخرتک فلم کی شوٹنگ مکمل ہوجائے گی۔‘‘