بالی ووڈ اداکارہ پونم ڈھلوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً ۳؍ دہائیوں تک شائقین کومحظوظ کیا لیکن کم ہی لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔
EPAPER
Updated: April 18, 2026, 11:05 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ پونم ڈھلوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً ۳؍ دہائیوں تک شائقین کومحظوظ کیا لیکن کم ہی لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔
پونم ڈھلوں ہندستانی فلمی دنیا اور فیشن کی دنیامیں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ وہ نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ ہیں بلکہ بیوٹی کوئین بھی رہ چکی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ پونم ڈھلوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً ۳؍ دہائیوں تک شائقین کومحظوظ کیا لیکن کم ہی لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔ پونم ڈھلوں کی پیدائش ۱۸؍اپریل۱۹۶۲ءکو کانپور میں ہوئی۔ ان کےوالدہندستانی فضائیہ میں انجینئرتھے۔ انہوں نےاپنی ابتدائی تعلیم چندی گڑھ کارمیل کانوینٹ ہائی اسکول سے پوری کی۔ ۱۹۷۷ء میں پونم ڈھلوں کو آل انڈیا بیوٹی کانٹیسٹ میں حصہ لینےکاموقع ملاجس میں وہ پہلے مقام پر رہیں۔ پونم ڈھلوں کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر ڈائریکٹر یش چوپڑانےاپنی فلم ترشول میں ان سےکام کرنے کی پیشکش کی۔ پہلے تو انہوں نے اس پیشکش سے انکار کردیا لیکن بعد میں انکی دوست نے انہیں سمجھایا کہ فلموں میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں ۔
یہ بھی پڑھئے: اسٹیج سے سمن تک: وہ وقت جب مزاح نے ہندوستانی کامیڈینز کو عدالت تک پہنچا دیا
اس کے بعد پونم ڈھلوں کے گھر والوں نے انہیں اس شرط پر فلموں میں کام کرنے کی اجازت دی کہ وہ اسکول کی چھٹیوں کے دوران ہی فلموں میں کام کریں گی۔ فلم ترشول میں پونم ڈھلوں کو سنجیو کمار، ششی کپور اور امیتابھ بچن جیسے نامور ستاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں انہوں نے سنجیو کمار کی بیٹی کا کردا ر اداکیا جو اداکار سچن سے محبت کرتی ہیں۔ فلم میں ان پر فلمایاگیا نغمہ ’گاپوجی گاپوجی گم گم‘ان دنوں نوجوانوں کے درمیان کریز بن گیا تھا۔ فلم ترشول باکس آفس پر ہٹ رہی۔ اس کے بعد کئی ڈائریکٹرس نے اپنی فلم میں کام کرنے کے لئے پونم ڈھلوں سے پیش کش کی۔ لیکن انہوں نے تمام پیشکش کو ٹھکرادیا کیونکہ وہ اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔ اس درمیان انہوں نے میڈیکل کالج میں داخلہ لیناچاہا لیکن ان کے بڑے بھائی نے ان کی حوصلہ شکنی کی۔ اس کے بعد ان کی خواہش ’انڈین فارن سروسیز‘میں کام کرنے کی ہوئی اور وہ امتحان کی تیاری میں مصروف ہوگئیں۔ ۱۹۷۹ءمیں یش چوپڑا کے ہی بینر میں بن رہی فلم ’نوری‘میں ان کو کام کرنے کا موقع ملا۔ بہترین نغموں، موسیقی اور ایکٹنگ سے سجی اس فلم کی کامیابی نےنہ صرف ا نہیں بلکہ اداکار فاروق شیخ کو بھی اسٹار بنادیا۔ فلم میں لتا منگیشکر کی آواز میں ’آجارے میرے دلبر آجا‘ گیت آج بھی فلمی مداحوں کو دلکش لگتا ہے۔ فلم نوری کی کامیابی کے بعد پونم ڈھلوں نے یہ طے کرلیا کہ وہ فلم انڈسٹری میں اداکارہ کے طور پر اپنی شناخت بنائیں گی۔ اس کے بعد انہیں راجیش کھنہ کے ساتھ ’ریڈ روز‘، جتیندر کے ساتھ’ نشانہ‘ اور راج کپور کے بینر تلے بنی فلم’ بیوی او بیوی‘ میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن بدقسمتی سے یہ تمام فلمیں باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا پائیں۔
یہ بھی پڑھئے: سنی دیول نے ٹینس اسٹارز یانک سنر اور کارلوس الکاراز کی تعریف کی
۱۹۹۷ءمیں فلم جدائی میں انہوں نے اپنے کیریئر کی دوسری اننگ شروع کی۔ پونم ڈھلوں نے مداحوں کی پسندکا خیال رکھتے ہوئے چھوٹے پردے کا بھی رخ کیا اورانداز اور کٹی پارٹی جیسے سیریلوں میں کام کرکے انہوں نےاپنے مداحوں کا دل جیت لیا۔ یہی نہیں ان نے بگ باس کے تیسرے سیزن میں بھی حصہ لیا۔ جس میں وہ تیسرے مقام پر منتخب ہوئیں۔ فلموں میں مختلف کردار ادا کرنے کے بعد پونم ڈھلوں سماجی کاموں میں دلچسپی لینے لگیں۔ اسی درمیان انہوں نے اپنی میک اپ وین کمپنی ’وینیٹی‘قائم کی، جو فلم انڈسٹری میں فنکاروں کو ان کے میک کی تمام سہولیات فراہم کراتی ہے۔ پونم ڈھلوں نے تقریباً ۷۰؍فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ ان دنوں فلم انڈسٹری میں سرگرم نہیں ہیں۔