پربھاس کی اگلی فلم "راجا صاحب" ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی- یہ باکس آفس پر شاہد کپور کی فلم "ارجن استرا" سے ٹکرائے گی-
EPAPER
Updated: June 03, 2025, 8:02 PM IST | Mumbai
پربھاس کی اگلی فلم "راجا صاحب" ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی- یہ باکس آفس پر شاہد کپور کی فلم "ارجن استرا" سے ٹکرائے گی-
پربھاس اپنی اگلی فلم "راجا صاحب" کے ذریعے پردہ سیمیں پر واپس آئیں گے- قبل ازیں مروتھی کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اس کی ریلیز ملتوی کی گئی تھی- اب فمسازوں نے فلم کا نیا پوسٹر اور ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے- "راجا صاحب" ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی اور اس کا پہلا ٹیزر ۱۶؍ جون ۲۰۲۵ء کو جاری کیا جائے گا-
یہ بھی پڑھئے: "رانا نائیڈو" کے سیزن ۲؍ کا ٹریلر جاری، رانا دگوبتی اور ارجن رامپال آمنے سامنے
پربھاس اور شاہد کپور کی فلمیں باکس آفس پر ٹکرائیں گی
دلچسپ بات یہ ہے کہ ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو شاہد کپور اور وشال بھردواج کی گینگسٹر ایکشن انٹرٹینر "ارجم استرا" بھی ریلیز ہوگی- اس طرح یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر ٹکرائیں گی-