Inquilab Logo Happiest Places to Work

"رانا نائیڈو" کے سیزن ۲؍ کا ٹریلر جاری، رانا دگوبتی اور ارجن رامپال آمنے سامنے

Updated: June 03, 2025, 7:02 PM IST | Mumbai

رانا دگوبتی کی اداکاری سے سجی مشہور نیٹ فلکس سیریز "رانا نائیڈو" کے سیزن ۲؍ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے- سیزن ۲؍ میں ارجن رامپال بھی نظر آئیں گے- یاد رہے کہ سیریز کا سیزن ۲؍، ۱۳؍ جون ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا-

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رانا دگوبتی کی ویب سیریز "رانا نائیڈو" کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے- ۲؍ منٹ اور ۴۴؍ سیکنڈ پر مبنی اس ٹریلر کی شروعات اس طریقے سے ہوتی ہے کہ رانا اپنی اہلیہ (جس کا کردار سروین چاؤلہ) نے نبھایا ہے سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ تشدد کی دنیا چھوڑ رہا ہے- بعد ازیں رانا کو اپنے دشمنوں کو مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے بعد وہ اپنی بیوی سے کیا گیا وعدہ توڑ دیتا ہے-

یہ بھی پڑھئے: جنید کو اداکاری سیکھنے سے منع کیا تھا: عامر خان

 حالات تب خراب ہوجاتے ہیں جب رانا کی اپنے اجنبی والد (وینٹاکیش دگوبتی) سے لڑائی ہوتی ہے- ٹریلر کے اختتام پر رانا اور ارجن رامپال کا آمنا سامنا ہوتا ہے- نیٹ فلکس نے "رانا نائیڈو" کے سیزن ۲؍  ٹریلر کا جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "اس بار لائن کروس کیا تو سمجھو گیا-"
"رانا نائیڈو" کا سیزن ۲؍ سندر ایرون اور لوکوموٹیو گلوبل نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ہدایتکاری کرن انوشمان، سپرن ایس ورما اور ابھے چوپڑہ نے کی ہے- یہ ہندی زبان کی ایکشن ڈراما سیزیز اور ۲۰۱۳ء کی امریکی کرائم ڈراما سیزیز رے ڈونووان کا ری میک ہے- 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK