Updated: November 24, 2025, 9:00 PM IST
| Mumbai
فلمساز سندیپ ریڈی وانگا کی انتہائی متوقع فلم `’’اسپرٹ‘‘ ، جس میں پربھاس مرکزی کردارمیں ہیں، باضابطہ طور پر شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ فلمسازوں نے میگا اسٹار چرنجیوی کی موجودگی میں جنہوں نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی تھی، فلم کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔
چرنجیوی اور دیگر۔ تصویر:آئی این این
فلمساز سندیپ ریڈی وانگا کی انتہائی متوقع فلم `’’اسپرٹ‘‘ ، جس میں پربھاس مرکزی کردارمیں ہیں، باضابطہ طور پر شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ فلمسازوں نے میگا اسٹار چرنجیوی کی موجودگی میں جنہوں نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی تھی، فلم کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔
تصاویر میں ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا ، پروڈیوسر بھوشن کمار، اداکارہ ترپتی ڈمری اور پروڈکشن ٹیم پوجا کر رہی ہیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پربھاس تقریب میں غیر حاضر تھے ۔پربھاس اور ترپتی کے ساتھ ، فلم میں وویک اوبیرائے اور پرکاش راج اہم کرداروں میں ہیں ۔ ابتدائی طور پرہیروئن کی پیشکش دپیکا پڈوکون کو کی گئی تھی ، جو اپنی مصروفیت کی وجہ سے فلم کے لئے وقت نہیں نکال پائیں جس کی وجہ سے ترپتی ڈمری اس پروجیکٹ میں شامل ہوئیں ۔
پچھلے مہینے پانچ زبانوں ، تیلگو ، ہندی ، تمل ، کنڑ اور ملیالم میں ایک آڈیو ٹیزر جاری کیا ، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ پربھاس کا کردار ایک آئی پی ایس افسر ہے جو فی الحال سلاخوں کے پیچھے ہے ۔ ٹیزر ان کی دلچسپ لائن کے ساتھ ختم ہوتا ہے ۔ فلم ’’اسپرٹ‘‘۲۰۲۶ء میں ریلیز ہونے والی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان نے نابینا خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ جیت لیا
’’مانا کے ہم یار نہیں‘‘ کے شادی اسپیشل میں نظر آئیں گے میکا سنگھ
اسٹار پلس کے شو ’’مانا کے ہم یار نہیں‘‘ کے شادی اسپیشل ایپی سوڈ میں پاپ گلوکار اور ریپر میکا سنگھ بھی نظر آئیں گے۔ اسٹار پلس اپنے ناظرین کے لیے نیا شو مانا کے ہم یار نہیں لارہا ہے۔ یہ شو ایک کانٹریکٹ میرج پر مبنی مضبوط اور جذباتی کہانی پیش کرتا ہے۔ اس شو میں منجیت مکھڑ کرشنا کا کردار اور دویا پاٹل خوشی کا رول ادا کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:مس یونیورس ۲۰۲۵ء فاطمہ بوش کا سلور ربن،دماغی صحت اور آگاہی کی مضبوط آواز
جیسے ہی خوشی اور کرشنا کی شادی ہوتی ہے اور وہ اپنی شادی کا جشن مناتے ہیں، میکا سنگھ اور اسٹار پریوار کے دیگر اراکین بھی اس خوشی میں شامل ہوتے ہیں۔ خوشی اور کرشنا کی سوچ اور مزاج ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے اور اب جب دونوں کی شادی ہو گئی ہے، تو یہ جشن مزید شاندار بن جاتا ہے۔ اسٹار پلس ہمیشہ ایسا تفریحی کنٹینٹ پیش کرتا ہے جو ناظرین کو اسکرین سے باندھے رکھتا ہے۔ یہ شادی کا جشن بھی اسی طرز کا حصہ ہے۔ نیا پرومو ریلیز ہوتے ہی صاف نظر آ رہا ہے کہ سبھی اس شادی کے تعلق سے کافی پرجوش ہیں، حالانکہ خوشی اور کرشنا کے رشتہ ازواج میں بندھ جانے پر کچھ شبہ بھی ہے کیونکہ دونوں کی عادتیں اور سوچ ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔