Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرگتی سریواستو نے پرکاش جھا اور آنند ایل رائے کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کیا

Updated: July 17, 2026, 10:04 PM IST | Mumbai

اپنی پہلی ہندی فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہیں پرگتی کو اب تک معروف ہدایت کار پرکاش جھا کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل چکا ہے۔ اس کے علاوہ وہ آنند ایل رائے کے پروڈکشن ہاؤس کلر ییلو پروڈکشنز کی ایک فلم کا بھی حصہ ہیں اور میڈاک فلمز کے بینر تلے بننے والی ایک اور فلم میں بھی کام کر رہی ہیں۔

Pragati Srivastava.Photo:INN
پرگتی سریواستو-تصویر:آئی این این

زیادہ تر فنکاروں کے لیے سیکھنے کا سفر ان کی پہلی فلم کی ریلیز کے بعد شروع ہوتا ہے لیکن پرگتی سریواستو  کے لیے یہ سفر اس سے بھی پہلے شروع ہو گیا۔ اپنی پہلی ہندی فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہیں پرگتی کو اب تک معروف ہدایت کار پرکاش جھا  کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل چکا ہے۔ اس کے علاوہ وہ آنند ایل رائے  کے پروڈکشن ہاؤس  کلر ییلو پروڈکشنز  کی ایک فلم کا بھی حصہ ہیں اور میڈاک فلمز  کے بینر تلے بننے والی ایک اور فلم میں بھی کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ فائنل سے قبل نیویارک اور نیو جرسی میں فضائی آلودگی نے خدشات بڑھا دیے


اپنے کریئر کے ابتدائی مرحلے میں ہی اتنے بڑے فلم سازوں اور پروڈکشن ہاؤسیز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر پرگتی نے کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں اتنی جلدی ایسے مواقع ملیں گے۔ پرگتی نے کہا’’میں خود کو بے حد خوش قسمت سمجھتی ہوں۔ میری ہندی فلم ابھی ریلیز بھی نہیں ہوئی، لیکن مجھے پرکاش سر جیسے ہدایت کار کے ساتھ سیٹ پر کام کرنے کا موقع ملا اور آنند سر کے بینر کی فلم کا حصہ بننے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔ میں ان کی فلمیں دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں، اس لیے ان کے ساتھ کام کرنا اور یہ دیکھنا کہ وہ کہانی کو کس طرح پردۂ سیمیں پر پیش کرتے ہیں، میرے لیے بہت بڑی سیکھ رہی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا’’ایک نئے فنکار کے طور پر آپ ہر چھوٹی بڑی بات سیکھتے ہیں، جیسے کسی منظر پر کس طرح گفتگو ہوتی ہے، ہدایت کار اداکاروں کے ساتھ کیسے کام کرتے ہیں اور سیٹ پر فیصلے کس انداز میں کیے جاتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے کریئر کی شروعات ایسے لوگوں کے ساتھ ہوئی جو کہانی سنانے کے فن کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔ یہ تجربات ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے اور مستقبل میں مجھے ایک بہتر اداکار بننے میں مدد دیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کو ۱۱؍سال مکمل، سلمان خان فلمز نے جشن منایا


ناظرین ان کی پہلی ہندی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، لیکن پرگتی کو کسی قسم کی جلدی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا’’میں صرف سیکھتے رہنا اور اچھا کام کرنا چاہتی ہوں۔ اگر میرے کریئر کے آغاز ہی میں مجھے ایسے قیمتی تجربات ملے ہیں تو اس سے بڑھ کر میرے لیے اور کیا ہو سکتا ہے۔ میں اس کے لیے دل سے شکر گزار ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK