Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرکاش راج کی وجے کی سیاست پر تنقید، ’’سنیما ماڈل‘‘ پر سوالات

Updated: April 18, 2026, 10:08 PM IST | Mumbai

پرکاش راج نے تمل اسٹار وجے کے سیاسی ڈیبیو پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’’سنیما ماڈل‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کامیابی کے لیے صرف مقبولیت نہیں بلکہ زمینی کام، مستقل وابستگی اور عوامی خدمت ضروری ہے، خاص طور پر جب وجے اپنی پارٹی ٹی وی کہ کے ساتھ ۲۰۲۶ء انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔

Prakash Raj and Vijay. Photo: INN
پرکاش راج اور وجے۔ تصویر: آئی این این

جنوبی ہند اداکار اور سماجی کارکن پرکاش راج نے اداکار سے سیاستداں بننے والے وجے کے سیاسی سفر پر کھل کر تنقید کی ہے، جس سے تمل ناڈو کی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ پالانی میں ایک انتخابی مہم کے دوران، جہاں وہ کیمونسٹ پارٹی کے امیدوار این پانڈی کے حق میں خطاب کر رہے تھے، پرکاش راج نے ریاست میں تین مختلف سیاسی ماڈلز کا ذکر کیاکہ ’’دراوڑی ماڈل، غلام ماڈل، اور سنیما ماڈل۔‘‘ اگرچہ انہوں نے براہ راست وجے کا نام نہیں لیا، لیکن ان کے تبصرے واضح طور پر ان اداکاروں کی طرف اشارہ تھے جو فلمی شہرت کے سہارے سیاست میں داخل ہو رہے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وجے اپنی پارٹی ٹی وی کے ساتھ ۲۰۲۶ء کے انتخابات سے قبل سرگرم مہم چلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: نیٹ فلکس سیریز Glory کا ٹریلر جاری، اسپورٹس کرائم ڈرامہ پر جوش

اپنی تقریر میں پرکاش راج نے کہا کہ ’’فلم میں آپ ڈاکٹر، انجینئر یا وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں، لیکن سیاست میں آپ فوری طور پر وزیر اعلیٰ کیسے بن سکتے ہیں؟ کیا آپ نے لوگوں کے لیے کھڑے ہو کر کام کیا ہے؟‘‘ انہوں نے زور دیا کہ عوام کی محبت اداکار کی فنکارانہ صلاحیتوں کے لیے ہوتی ہے، جسے براہ راست سیاسی طاقت میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ پرکاش راج نے سیاست کو ایک سنجیدہ اور مسلسل ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’لوگوں کی محبت کو اپنی سیاست کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ سیاست میں زمینی کام اور مسلسل وابستگی ضروری ہے۔‘‘ 
انہوں نے سیمان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے مسلسل سیاسی میدان میں سرگرم ہیں، جو حقیقی سیاسی وابستگی کی علامت ہے، اس کے برعکس وہ اداکار جو بغیر طویل تجربے کے سیاست میں قدم رکھتے ہیں۔ ووٹروں سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’’آپ کس قسم کی قیادت چاہتے ہیں؟ دراوڑی ماڈل، غلام ماڈل یا سنیما ماڈل؟‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کو عوامی خدمت پر مبنی ہونا چاہیے، نہ کہ صرف طاقت حاصل کرنے یا علامتی انٹری کے لیے۔

یہ بھی پڑھئے: ستیش کوشک اداکاری سے ہنسانے کا ہنر خوب جانتے تھے

ایک اور جذباتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’لوگ گرمی میں قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں، آپ کے لیے سیٹیاں بجاتے ہیں، آپ سے محبت کرتے ہیں… لیکن کیا آپ اس محبت کو سیاست کے لیے استعمال کریں گے؟ اداکار کو پسند کرنا اور اسے ملک کی ذمہ داری دینا دو مختلف باتیں ہیں۔‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود پرکاش راج اور وجے کے درمیان ایک مضبوط پیشہ ورانہ تعلق رہا ہے۔ دونوں نے کئی کامیاب فلموں میں ساتھ کام کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK