سماجی رضاکار حسین منصوری نے اننت امبانی کی تنظیم کے ذریعہ شروع کی گئی مہم کے تحت ڈیلیوری بوائے کو اسکوٹر دلائی۔
EPAPER
Updated: October 26, 2026, 4:33 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai
سماجی رضاکار حسین منصوری نے اننت امبانی کی تنظیم کے ذریعہ شروع کی گئی مہم کے تحت ڈیلیوری بوائے کو اسکوٹر دلائی۔
سماجی رضاکار حسین منصوری نے اننت امبانی کی تنظیم کے ذریعہ شروع کی گئی مہم کے تحت ’بلنک اِٹ‘ کیلئے سائیکل پر ڈیلیوری کرنے والے ایک شخص کو اسکوٹر تحفے میں دی جسے پاکر غریب شخص رو پڑا اور حسین کو گلے لگا لیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ اس مہم کے تحت غریب ’گِگ ورکروں‘ کو الیکٹرک اسکوٹر مفت دی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسین منصوری سڑک پر سامنے سے سائیکل پر آرہے ایک ڈیلیوری بوائے کو روک کر اس کا نام پوچھتے ہیں۔ وہ شخص اپنا نام سجیت بتاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: دیوالی کے بعد دھاراوی ماہم بریج منہدم کردیا جائے گا
پھر وہ اس سے پوچھتے ہیں کہ سائیکل پر کیوں ڈیلیوری کرتے ہو تو اس نے جواب دیا کہ سائیکل ہے تو سائیکل پر ہی کریں گے۔ اس پر جب اس سے کہا گیا کہ آپ کو اسکوٹر تو لے لینی چاہئے تو وہ جواب میں کہتا ہے کہ ’’اتنے کم میں کہاں ہو پائے گا۔‘‘
اس گفتگو کے بعد انہوں نے سجیت سے کہا کہ آپ ڈیلیوری کرلو اور پھر ان کے ساتھ چلو۔ ڈیلیوری کے بعد حسین نے سجیت کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر ایک جگہ لے گئے جہاں لال رنگ کے کپڑے سے ڈھکی ہوئی اسکوٹر کھڑی تھی وہاں لے جاکر انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹا سا تحفہ ہے اننت امبانی جی کی طرف سے۔ آپ اپنی آنکھوں کی پٹی ہٹا دو۔ اسکوٹر دیکھنے کے بعد سجیت روتے ہوئے حسین کے گلے لگ گیا اور کہا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایسی گاڑی میں کبھی لے سکوں گا۔‘‘اسکوٹر ملنے کے بعد سجیت نے حسین کو پہلے اسکوٹر پر بیٹھنے کو کہا اور ان کی تصویر لے کر کہا کہ یہ تصویر ہمیشہ میرے دل میں رہے گی۔