• Tue, 10 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کارتک آرین کی فلم’ ’ناگ زیلا‘‘ میں پرتیبھا رنتا شامل نہیں

Updated: November 10, 2026, 8:01 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کی اگلی فلم ’’ناگ زیلا: ناگ لوک کا پہلا کانڈ‘‘ میں اداکارہ پرتیبھا رنتا کی شمولیت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ فلم سے قریبی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ’’لاپتا لیڈیز‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی پرتیبھا رنتا کو اس فلم کے لیے نہ تو پیشکش کی گئی ہے۔

Pratibha Ranta.Photo:X
پرتیبھا رنتا۔ تصویر:ایکس

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کی  اگلی  فلم ’’ناگ زیلا: ناگ لوک کا پہلا کانڈ‘‘ میں اداکارہ پرتیبھا رنتا کی شمولیت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ فلم سے قریبی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ’’لاپتا لیڈیز‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی پرتیبھا رنتا کو اس فلم کے لیے نہ تو پیشکش کی گئی ہے اور نہ ہی ان سے اس سلسلے میں کوئی رابطہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئی تھیں کہ پرتیبھا رنتا کارتک آرین کے مقابل فلم کی مرکزی اداکارہ کے کردار کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور فلم ساز انہیں کاسٹ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان خبروں کے بعد فلم کے شائقین میں دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ پردے پر دیکھنے کے حوالے سے تجسس پیدا ہوگیا تھا۔ تاہم اب فلم سے قریبی ذرائع نے ان قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرتیبھا رنتا اس منصوبے کا حصہ نہیں ہیں۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق  فلم سے وابستہ ایک ذرائع نے بتایا کہ پرتیبھا رنتا کو’ ’ناگ زیلا‘ ‘کے لیے اپروچ نہیں کیا گیا ہے۔ وہ ان دنوں کئی فلموں کی اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں اور اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ اس بیان کے بعد کارتک آریان کے ساتھ ان کی ممکنہ جوڑی بننے کی خبروں پر فی الحال مکمل روک لگ گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’مرزا پور‘‘ کو بڑے پردے پر لانے کا خیال دوسرے سیزن کے بعد ہی آگیا تھا: فرحان

پرتیبھا رنتا کے آئندہ منصوبوں میں ویب سیریز ’’دی ریوولیوشنریز‘‘ خاص اہمیت رکھتی ہے۔ نکھل اڈوانی کی ہدایت کاری میں بننے والے اس پروجیکٹ میں وہ روہت صراف، بھون بام، گورفیتے پیرزادہ اور جیسن شاہ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ کہانی ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کے ہنگامہ خیز دور اور تاریخ کے بعض ایسے واقعات پر روشنی ڈالے گی جنہیں نسبتاً کم توجہ ملی ہے۔ یہ پروجیکٹ ۲۰۲۶ء میں ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے والا ہے۔ اس کے علاوہ پرتیبھا رنتا معروف اداکارہ اور فلم ساز کونکنا سین شرما کے ساتھ بھی ایک نئے پروجیکٹ میں کام کررہی ہیں۔ ’لاپتا لیڈیز‘ میں اپنی اداکاری کے بعد پرتیبھا نے فلمی دنیا میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے اور اب ان کے آنے والے کرداروں اور منصوبوں پر شائقین کی نظر ہے۔ 
 دوسری جانب کارتک آرین اپنی آنے والی فلم’ ’ناگ زیلا‘‘ میں ایک بالکل مختلف کردار میں دکھائی دیں گے۔ یہ ایک فینٹسی کامیڈی فلم ہے جس کی ہدایت کاری مریگ دیپ سنگھ لامبا کررہے ہیں، جبکہ دھرما پروڈکشنز اور مہاویر جین فلمز اس کی تیاری سے وابستہ ہیں۔ فلم میں کارتک ایک ایسے اِچھادھاری ناگ کا کردار ادا کررہے ہیں جو اپنی شکل تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:جینسن ہوانگ کو تحقیقات کا سامنا، این ویڈیا کے حصص میں اتار چڑھاؤ

کارتک آرین نے یکم نومبر ۲۰۲۵ء کو سوشل میڈیا پر فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا اعلان کیا تھا۔ فلم کے نام اور موضوع نے پہلے ہی شائقین میں دلچسپی پیدا کردی ہے۔ اس فلم میں اساطیری دنیا، مہم جوئی، مزاح اور جدید بصری اثرات کو یکجا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فلم کی ریلیز کے لیے ۱۴؍ اگست ۲۰۲۶ء کی تاریخ مقرر کیے جانے کی اطلاع دی گئی تھی۔ 
’’ناگ زیلا‘‘ میں پرتیبھا رنتا کی شمولیت کی تردید کے بعد فلم کی مرکزی اداکارہ کے انتخاب کے حوالے سے ایک بار پھر تجسس بڑھ گیا ہے۔ اس سے پہلے سانیا ملہوترا کا نام بھی ممکنہ اداکارہ کے طور پر سامنے آیا تھا، تاہم ان کی شمولیت کی بھی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔ فلم سازوں کی جانب سے مرکزی اداکارہ کے نام کا باضابطہ اعلان سامنے آنے تک اس سلسلے میں کسی بھی نام کو حتمی نہیں سمجھا جاسکتا۔ پرتیبھا رنتا اور کارتک آریان کی ممکنہ جوڑی کی خبریں فی الحال محض قیاس آرائی ثابت ہوئی ہیں، جبکہ دونوں فنکار اپنے اپنے آنے والے منصوبوں میں مصروف ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK