نیتن یاہو کی برخاستگی باعث ِ طمانیت قلب ہوتی اگر ان کا جانشین کوئی ایسا لیڈر ہوتا جسے نیتن یاہو کی پالیسیوں سے اختلاف ہوتا، جس کا ضمیر زندہ ہوتا، جو غزہ کے قتل عام پر رویا اور تڑپا ہوتا اور جو عدل و انصاف کے تقاضوں سے واقف ہوتا۔
EPAPER
Updated: November 10, 2026, 5:05 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
نیتن یاہو کی برخاستگی باعث ِ طمانیت قلب ہوتی اگر ان کا جانشین کوئی ایسا لیڈر ہوتا جسے نیتن یاہو کی پالیسیوں سے اختلاف ہوتا، جس کا ضمیر زندہ ہوتا، جو غزہ کے قتل عام پر رویا اور تڑپا ہوتا اور جو عدل و انصاف کے تقاضوں سے واقف ہوتا۔
نیتن یاہو کی برخاستگی باعث ِ طمانیت قلب ہوتی اگر ان کا جانشین کوئی ایسا لیڈر ہوتا جسے نیتن یاہو کی پالیسیوں سے اختلاف ہوتا، جس کا ضمیر زندہ ہوتا، جو غزہ کے قتل عام پر رویا اور تڑپا ہوتا اور جو عدل و انصاف کے تقاضوں سے واقف ہوتا۔ افسوس کہ ایسا نہیں ہے۔ اب جس لیڈر کو کمان سونپی جائیگی وہ نیتن یاہو کی کاربن کاپی جیسی ہی کوئی چیز ہے۔ فلسطین کو ایک آزاد اور خود مختار ملک بنانے کا عادلانہ مطالبہ ان کے بھی پیش نظر نہیں ہے۔ گادی آئزنکوٹ نے اپنی عملی زندگی کا بڑا حصہ اسرائیلی فوج میں گزارا ہے۔ شاید یہ تعارف ہی ان کو اور ان کی ترجیحات کو سمجھنے کیلئے کافی ہے۔ ایسا نہیں کہ اسرائیلی فوج نے حماس کے حملے کے بعد ہی غزہ کو نشانہ بنایا ہو۔ جب سے دنیا کے نقشے پر اسرائیل نامی ملک کو بھارا گیا تب ہی سے اس کے ارباب اقتدار فلسطین کو ہڑپنے اور ہضم کرنے کے تانے بانے بن رہے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے فلسطین کے ساتھ رقابت کا جذبہ پروان چڑھانے کے علاوہ اگر کچھ کیا تو یہی کہ اس جذبے کے تحت فلسطین پر قبضہ کرنے اور اہل فلسطین کو ان کے وطن سے بے وطن کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔ یہ نصف صدی سے زیادہ کا قصہ ہے، دو چار برس کی بات نہیں ہے۔
آئزنکوٹ، ۲۰۱۵ء سے ۲۰۱۹ء کے دوران ملازمتی ترقی کے عروج پر پہنچے اور چیف آف اسٹاف کے عہدہ پر فائز رہے۔ اس دور میں یہ جس سیاسی آقا کو جوابدہ تھے اور جس کے حکم کی تعمیل کر رہے تھے وہ کوئی اور نہیں نیتن یاہو ہی تھے۔ ۲۰۱۶ء میں ایک اسرائیلی سارجنٹ نے ایک زخمی فلسطینی شہری کو گولی مار دی تھی۔ قانونی اعتبار سے اس سارجنٹ کے خلاف کاروائی ہوتی لیکن آئزنکوٹ نے اپنے ماتحت کو یہ کہہ کر بچایا کہ وہ (سارجنٹ ایلور ایزاریہ) اسرائیلی اقدار کے دفاع کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: حال پر پاکستان کی اورمستقبل پر ہندوستان کی نظر
اسرائیلی صدر، نیتن یاہو کے جانشین کے طور پر آئزنکوٹ کو حکومت سازی کی دعوت دے چکے ہیں۔ زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ آئزنکوٹ نئے وزیراعظم ہونگے مگر نئے وزیراعظم اور پرانے وزیراعظم میں کوئی فرق نہ ہونے کی حقیقت کے پیش نظر یہ کہنا غلط نہیں کہ اسرائیل کا اقتدار تبدیل ہونے کے بعد بھی جوں کا توں رہے گا۔ آئزنکوٹ ۲۰۲۲ء میں سیاست میں آئے تھے۔ اس کے بعد ایک سال بھی نہیں گزرا تھا کہ اسرائیل پر حماس نے حملہ کر دیا۔ پورے اسرائیل کو دہلا دینے والے اس حملے سے بوکھلائے ہوئے نیتن یاہو نے جب ’’ہنگامی وار کابینہ‘‘بنائی تو اس میں آئزنکوٹ کو شامل کیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئزنکورٹ نیتن یاہو کے اعتماد کے آدمی ہیں۔ اسی لئے ہمیں اس خبر پر حیرت نہیںہوئی کہ آئزنکوٹ نے نیتن یاہو کو ان کی حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔ جس کے خلاف الیکشن لڑا اس کو اپنی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا مفہوم بآسانی سمجھ میں آتا ہے۔ سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔ اسی لئے نئی حکومت میں عر ب پارٹیوں کی شمولیت کا امکان صفر ہے۔ ہر پارٹی کوشش کرے گی کہ عرب پارٹیوں کو حکمرا ں اتحاد سے دور رکھا جائے۔