• Sat, 11 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرینکا چوپڑا اور مہیش بابو کی اگلی فلم کا نام ’وارانسی‘ ہوگا

Updated: October 10, 2025, 11:26 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پرینکا چوپڑا اور مہیش بابو کی فلم ایس ایس ایم بی ۲۹؍مسلسل سرخیوں میں ہے۔ ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے تعلق سے ملنے والی ہر معلومات کے تعلق سے مداح پرجوش ہیں۔

Priyanka Chopra And Mahesh Babu. Picture: INN
پرینکا چوپڑا اور مہیش بابو۔ تصویر: آئی این این
پرینکا چوپڑا اور مہیش بابو کی فلم ایس ایس ایم بی ۲۹؍مسلسل سرخیوں میں ہے۔ ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے تعلق سے ملنے والی ہر معلومات کے تعلق سے مداح پرجوش ہیں۔ کروڑوں کے مہنگے سیٹ سے لے کر اس کی اسٹار کاسٹ اور کہانی تک سب کو لبھارہی ہے۔ ٹھیک ۲؍ ماہ قبل یعنی۹؍ اگست کو مہیش بابو کی سالگرہ کے موقع پر فلم کا فرسٹ لک پوسٹر جاری کیا گیا تھا لیکن فلم کے ٹائٹل پر میکرز نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اب، خبر سامنے آئی ہے کہ مہیش بابو، پرینکا چوپڑا، اور پرتھوی راج سوکمارن کی اداکاری والی فلم کو آخرکار اس کا ٹائٹل مل گیا ہے۔’باہوبلی‘،’باہوبلی۲‘، اور’۲آر آر آر‘ کے بعد ہر کوئی  راجامولی کی نئی فلم کی بڑی امید کر رہا ہے۔ چند ماہ قبل، فلم کے سیٹ سے تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جن میں کروڑوں کی لاگت سے وارانسی شہر کاسیٹ بنانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اب خبر سامنے آئی ہے کہ فلم بنانے والوں نے فلم کا نام ’’وارانسی‘‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلم کا ٹیزر یا مختصر ٹریلر اگلے ماہ نومبر۲۰۲۵ءمیں ریلیز کیا جائے گا۔یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی کہانی ہندوستانی افسانوں، شاندار  مناظر اور دھماکہ خیز ایکشن سے عبارت ہے۔ راجامولی اپنی آن اسکرین شان کے لیے جانے جاتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK