Inquilab Logo Happiest Places to Work

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف بھی تحریک مواخذہ پیش ہوگی

Updated: March 10, 2026, 9:54 AM IST | Agency | New Delhi

’انڈیا‘اتحاد کی میٹنگ میںترنمول کانگریس کی تجویز سے تمام لیڈروں  نےاتفاق کیا،نوٹس کا مسودہ بھی تیار کرلیاگیا، اسی ہفتے پیش کردیئے جانے کی اُمید۔

Chief Election Commissioner Gyanesh Kumar. Photo:INN
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار۔ تصویر:آئی این این
اپوزیشن   چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کیلئے   پارلیمنٹ  کے اِسی اجلاس میں آئندہ چند دنوں میں  اپوزیشن کی جانب سے تحریک مواخذہ کا نوٹس پیش کیا جائےگا۔ گیانیش کمار پر حکومت کے اشاروں پر ناچنے کا الزام ہے۔  ملک کی تاریخ  میں یہ پہلا موقع ہوگا جب کسی  الیکشن کمشنر کے مواخذہ کیلئے تحریک پیش کی جائے گی۔ 
 
 
ذرائع کے مطابق لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے ڈپٹی  لیڈرشتابدی رائے نے کانگریس  صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے کی قیادت میں ان کے دفتر میں    ہونے والی انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں یہ معاملہ اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق شتابدی رائے نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ  ممتا بنرجی نے ایس آئی آر میں نام کاٹے جانے کے خلاف ۶؍ مارچ  سے الیکشن کمیشن کے خلاف دھرنے پربیٹھی ہیں۔  یاد رہے کہ  الیکشن کمیشن نے ریاست کی حتمی ووٹر فہرست۲۸؍ فروری کو جاری کی تھی جس میں  ۶۰؍  لاکھ نام کاٹے گئے ہیں۔
 
 
شتابدی رائے نے تجویز پیش کی کہ  اپوزیشن کااگلا قدم گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کرنا ہونا چاہئے جس سے ’انڈیا‘ کی تمام پارٹیوں  نے اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ تحریک مواخذہ کا نوٹس کس ایوان میں دیا جائےگا تا ہم تمام پارٹیوں کے لیڈروں نے متفقہ طور پر مذکورہ نوٹس تیار کرلیا ہے۔  واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کیلئے مواخذہ  کے نوٹس کی منظوری کیلئے اس پر لوک سبھا کے کم از کم ۵۰؍ یا  راجیہ سبھا کے ۱۰۰؍ اراکین کے دستخط ہونی چاہئے ۔ یہی شرط سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف تحریک کیلئے بھی ہے۔  البتہ تحریک کے پاس ہونے کیلئے ایوان  کے کل اراکین کی اکثریت اور ووٹنگ کے وقت  ایوان میں موجود اراکین کی دو تہائی کی حمایت ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK