پرینکا چوپڑہ اور جان سینا کی فلم ’’ہیڈز آف اسٹیٹ‘‘ امیزون پرائم ویڈیو پر چوتھی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے عالمی سطح پر ۷۵؍ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 06, 2025, 2:08 PM IST | Mumbai
پرینکا چوپڑہ اور جان سینا کی فلم ’’ہیڈز آف اسٹیٹ‘‘ امیزون پرائم ویڈیو پر چوتھی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے عالمی سطح پر ۷۵؍ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔
پرینکا چوپڑہ اور جان سینا کی ایکشن کامیڈی فلم ’’ہیڈز آف اسٹیٹ‘‘ امیزون پرائم ویڈیو پر چوتھی سب سے زیادہ دیکھنے جانے والی فلم بن گئی ہے۔ ۲؍ جولائی ۲۰۲۵ء کوامیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونےو الی اس فلم میں ادریس البا، جان سینا اور دیگر نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری ’’نوبڈی‘‘ (۲۰۲۱ء)اور ’’ہارڈ کور ہینری‘‘ (۲۰۱۵ء)جیسی فلموں کیلئے مشہور ہدایتکار ایلیا نایشولرنے کی ہے۔ گزشتہ ماہ ریلیز کے بعد سے اب تک اس فلم نے عالمی سطح پر ۷۵؍ ملین سے زائد ویوز حاصل کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: فرحان اختر کی ’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ کا ٹیزر جاری
’’ہیڈز آف اسٹیٹ‘‘ امیزون پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی چوتھی فلم بن گئی ہے
۷۵؍ ملین ویوز کے ساتھ ’’ہیڈز آف اسٹیٹ‘‘ امیزون پر سب سے زیادہ دیکھی جانےو الی چوتھی فلم بن گئی ہے اور ڈوین جونسن اور کریس ایوانس کی فلم ’’ریڈ ون‘‘ سے پیچھے ہیں جس نے اپنی ریلیز کے چار دنوں میں ۵۰؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔ اس فلم نے عالمی باکس آفس پر ۱۸۶؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ دوسرے نمبر پر بین افلیک اور جون برنتھال کی ’’دی اکاؤنٹنٹ ۲‘‘ ہے جس نے عالمی سطح پر ۲۸؍ دنوں میں ۸۰؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔اس فلم نے باکس آفس پر ۲۰ء۱۰۳؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر تیسرے نمبر پر کریس پیٹ کی سائنس فکشن تھریلر فلم ’’دی ٹمارو وار‘‘ ہے۔
امیزون پرائم ویڈیو پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے فلمیں
(۱) ریڈ ون (۲۰۲۴ء)
(۲) دی اکاؤنٹنٹ (۲۰۲۵ء)
(۳) دی ٹمارو وار (۲۰۲۱ء)
(۴) ہیڈز آف اسٹیٹ (۲۰۲۵ء)