• Thu, 18 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ادئے پور فائلز‘ کے پروڈیوسر کا درد، کہا ہندو سماج فلم کے فلاپ ہونے کی وجہ ہے

Updated: August 16, 2025, 7:00 PM IST | Mumbai

وجے راز کی ’’ادئے پور فائلز‘‘ کے پروڈیوسر امیت جانی نے ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ہندو برادری پر شدید تنقید کی اور کہا کہ فلم شائقین ’’سیارہ‘‘، ’’وار ۲‘‘ اور ’’قلی‘‘ جیسی فلموں پر رقم خرچ کررہے ہیں اور ’’حقیقی واقعات‘‘ پر مبنی فلم نہیں دیکھ رہے ہیں۔

Amit Jani. Picture: INN
امیت جانی۔ تصویر: آئی این این

وجے راز کی اداکاری سے سجی ’’ادئے پور فائلز‘‘ ۸؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی لیکن یہ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی۔ فلم نے اب تک ۵۴ء۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ جمعہ کو فلم کے پروڈیوسر امیت جانی نے ایکس پر فلم شائقین خاص طور پر ہندو برادری پر، اپنی فلم کی حمایت نہ کرنے پر سخت تنقید کی۔ جانی نے ان پر الزام لگایا کہ وہ ’’ادئے پور فائلز‘‘ کو نظر انداز کر رہے ہیں، جو مقتول درزی کنہیا لال کی ’’سچی کہانی‘‘ کو پیش کرتی ہے جبکہ ہندو برادری ’’سیارہ‘‘، ’’وار ۲‘‘ اور ’’قلی‘‘ جیسی فلموں پر آسانی سے پیسہ خرچ کررہی ہے۔ ایک پوسٹ میں جانی نے زہر افشانی کی کہ ’’جہاد نے سناتن کی مہم اور کنہیا لال جی کے نیائے کی کوششوں پر تھوک دیا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:رنبیر سے بہتر اداکاری تھی مگر بہترین ڈیبیو ایوارڈ نہیں دیا گیا: مزمل ابراہیم

جانی نے ایک ویڈیو پیغام بھی پوسٹ کیا، جہاں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم جلد ہی سنیما گھروں سے نکال دی جائے گی۔ اور پھر طنزیہ کہا کہ ’’مسلمانوں کیلئے اچھی خبر ہے۔‘‘ جانی نے دعویٰ کیا کہ کنہیا لال کی کہانی پر بننے والی فلم کو نہ دیکھ کر ہندو ناظرین ’’مردہ اور سوئے ہوئے‘‘ ہیں۔جانی نے ’’سیارہ‘‘ جیسی فلموں کو کامیاب بنانے کیلئے بھی فلم شائقین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایسی فلمیں ’’عریانیت اور فحاشی کو فروغ دیتی ہے۔‘‘ پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ فلم کی کم کارکردگی کی وجہ سے اسے ۱۰؍ سے ۱۲؍ کروڑ کا نقصان ہوگا۔ خیال رہے کہ تجارتی ماہرین نے باضابطہ طور پر فلم کو باکس آفس پر ناکام قرار دیا ہے۔ سنیما گھروں میں سے جلد ہی اس کے نکلنے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK