Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوتوا تنظیموں کا احتجاج: کنال کامرا نے بنگلور میں کامیڈی شوز کا مقام تبدیل کیا

Updated: August 03, 2026, 5:04 PM IST | Bengaluru

اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے ہندوتوا تنظیموں کے احتجاج اور سیکوریٹی خدشات کے بعد بنگلور میں اپنے طے شدہ کامیڈی شوز کا مقام وائٹ فیلڈ سے تبدیل کر کے کورامنگلا منتقل کر دیا ہے۔ شوز پہلے ۳؍ سے ۶؍ اگست تک وائٹ فیلڈ کے مقام URU میں ہونے تھے، تاہم اب یہ The Underground Comedy Club، کورامنگلا میں منعقد ہوں گے۔

Kunal Kamra. Photo: INN
کنال کامرا۔ تصویر: آئی این این۔

معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے بنگلورو میں اپنے آئندہ کامیڈی شوز کا مقام احتجاجی خدشات کے پیش نظر تبدیل کر دیا ہے۔ ان کے شوز پہلے وائٹ فیلڈ کے مقام URU میں منعقد ہونے تھے، لیکن اب انہیں کورامنگلا کے The Underground Comedy Club منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ شوز ۳؍ سے ۶؍ اگست تک شیڈول ہیں۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بعض ہندوتوا تنظیموں نے کنال کامرا کے پروگرام کی مخالفت کرتے ہوئے بنگلورو پولیس سے شو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تنظیموں کا کہنا تھا کہ کامیڈین کے بعض سابقہ بیانات اور طنزیہ مواد سے ہندو برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور پروگرام سے امن و امان اور سماجی ہم آہنگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے ایکسل میوزک کا آغاز کر دیا، موسیقی کی دنیا میں نیا قدم

رپورٹس کے مطابق احتجاجی دباؤ کے بعد منتظمین نے مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے سے بکنگ کرانے والے ناظرین کو ای میل اور دیگر ذرائع سے نئی جگہ کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں، جبکہ ٹکٹ بدستور مؤثر رہیں گے۔ دی ٹیلی گراف کے مطابق، کنال کامرا نے اپنے شوز کو وائٹ فیلڈ سے کورامنگلا منتقل کر دیا ہے، تاہم پروگرام کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ادھر ہندو راشٹر سمنویہ سمیتی نے پہلے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ’’مجوزہ پروگرام امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، اس لیے اسے منسوخ کیا جائے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اجے دیوگن کی متنازع فلم ’’چوہان‘‘ میں وکرانت میسی کا داخلہ

رپورٹس کے مطابق بنگلورو پولیس نے احتجاجی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی تھی، تاہم شوز پر مکمل پابندی عائد نہیں کی گئی۔ مقام کی تبدیلی کے بعد پروگرام نئے وینیو پر منعقد کیے جا رہے ہیں۔ کنال کامرا گزشتہ چند برسوں سے اپنے سیاسی طنز اور سماجی موضوعات پر مبنی اسٹینڈ اپ شوز کے باعث متعدد تنازعات کا سامنا کر چکے ہیں۔ ان کے بعض پروگرام ماضی میں بھی احتجاج یا سیکوریٹی خدشات کے باعث منسوخ یا منتقل کیے جا چکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK