Inquilab Logo Happiest Places to Work

رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے ایکسل میوزک کا آغاز کر دیا، موسیقی کی دنیا میں نیا قدم

Updated: August 03, 2026, 3:07 PM IST | Mumbai

ایکسل انٹرٹینمنٹ نے اپنے نئے میوزک لیبل ایکسل میوزک کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جو پروڈکشن ہاؤس کی تخلیقی سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس نئے میوزک لیبل کے ذریعے کمپنی فلموں کی موسیقی اور اصل ساؤنڈ ٹریکس کو ایک علیحدہ پلیٹ فارم پر پیش کرے گی۔

Farhan Team.Photo:INN
فرحان ٹیم۔ تصویر:آئی این این

ایکسل انٹرٹینمنٹ نے اپنے نئے میوزک لیبل ایکسل میوزک کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جو پروڈکشن ہاؤس کی تخلیقی سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس نئے میوزک لیبل کے ذریعے کمپنی فلموں کی موسیقی اور اصل ساؤنڈ ٹریکس کو ایک علیحدہ پلیٹ فارم پر پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا:لائبریری سے۱۵۰؍ سال قبل لی گئی کتاب لوٹائی گئی، جرمانہ ۱۸؍ لاکھ۷۰؍ہزار


ایکسل میوزک کو ایکسل انٹرٹینمنٹ نے لانچ کیا ہے، جبکہ یونیورسل میوزک گروپ (UMG) اس منصوبے میں اسٹریٹجک شیئر ہولڈر، مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن پارٹنر کے طور پر شامل ہے۔اس لیبل کی پہلی پیشکش فلم ’’مرزاپور: دی مووی‘‘ کا ساؤنڈ ٹریک البم ہوگا، جبکہ فلم  ۴؍ ستمبر۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ البم کا پہلا گانا ہریانوی موسیقی کے معروف گلوکارڈھانڈا کے ساتھ ہوگا، جو اس گانے کے ذریعے بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم رکھ رہے ہیں۔ یہ گانا اسی ہفتے جاری کیا جائے گا۔
دو دہائیوں سے زائد عرصے سے ایکسل انٹرٹینمنٹ نے ’’دل چاہتا ہے‘‘، ’’لکشیا‘‘، ’’راک آن!!‘‘، ’’کارتک کالنگ کارتک‘‘، ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘، ’’دل دھڑکنے دو‘‘، ’’بار بار دیکھو‘‘، ’’رئیس‘‘ اور ’’گلی بوائے‘‘ جیسی یادگار فلمیں پیش کی ہیں، جن کی موسیقی بھی بے حد مقبول رہی۔ اب ایکسل میوزک نہ صرف اپنی فلموں کے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک اور بیک گراؤنڈ اسکور جاری کرے گا بلکہ دیگر معروف فلم سازوں اور پروڈکشن ہاؤسز کی موسیقی بھی اپنے پلیٹ فارم پر پیش کرے گا۔
 ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بانی  رتیش سدھوانی اور  فرحان اختر  نے مشترکہ بیان میں کہا’’موسیقی ہمیشہ ہماری تخلیقی سوچ کا ایک اہم حصہ رہی ہے۔ ایکسل میوزک  اسی جذبے کا فطری تسلسل ہے اور ہم اس کے ذریعے سامنے آنے والے نئے مواقع پر بے حد پرجوش ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ملک کے بہترین تخلیقی فنکاروں کے ساتھ مل کر ایسا موسیقی تخلیق کریں جو نسلوں تک لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:اجے دیوگن کی متنازع فلم ’’چوہان‘‘ میں وکرانت میسی کا داخلہ


یونیورسل میوزک گروپ، انڈیا و جنوبی ایشیا کے منیجنگ ڈائریکٹر سانوجیت بھجابَل نے کہا کہ ایکسل انٹرٹینمنٹ نے گزشتہ دو دہائیوں میں اپنی منفرد کہانیوں کے ذریعے ہندی سنیما کو نئی شناخت دی ہے۔انہوں نے کہا’’ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایکسل میوزک کے اس نئے سفر میں اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر شامل ہیں۔ یونیورسل میوزک کے عالمی فنکاروں، مضبوط میوزک کیٹلاگ اور عالمی معیار کی مارکیٹنگ و ڈسٹری بیوشن صلاحیتوں کے ذریعے ہم ایکسل میوزک کو نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے سامعین تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘ایکسل میوزک کا آغاز اس بات کی علامت ہے کہ ایکسل انٹرٹینمنٹ اب صرف فلم سازی تک محدود نہیں رہے گا بلکہ موسیقی کی دنیا میں بھی اپنی مضبوط شناخت قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK