الیکشن کمیشن کی مبینہ بدنظمی اور دھاندلیوں کے خلاف مہاراشٹر بھر میں اعلان کے مطابق پیر ۲۸؍ستمبر کو بھی کانگریس کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
EPAPER
Updated: September 29, 2026, 12:36 PM IST | ZA Khan / Ali Imran | Nanded/Amravati/Nagpur
الیکشن کمیشن کی مبینہ بدنظمی اور دھاندلیوں کے خلاف مہاراشٹر بھر میں اعلان کے مطابق پیر ۲۸؍ستمبر کو بھی کانگریس کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی مبینہ بدنظمی اور دھاندلیوں کے خلاف مہاراشٹر بھر میں اعلان کے مطابق پیر ۲۸؍ستمبر کو بھی کانگریس کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ناندیڑ میں ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے کانگریس کی جانب سے پیر کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے انتخابی عمل اور ووٹر فہرستوں سے متعلق اپنے اعتراضات پیش کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔یہ احتجاج کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پروفیسر رویندر پربھاکر چوہان کی قیادت میں کیا گیا، جبکہ پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر وٹھل پاوڑے اور میٹروپولیٹن صدر عبدالغفار کی رہنمائی میں کانگریس کارکنان اور عہدیداران بڑی تعداد میں احتجاج میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے:۹۲؍ گواہوں کے منحرف ہوجانے پر سپریم کورٹ فکر مند
کانگریس کے وفد نے ضلع کلکٹر راہل کڑدیلے سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم پیش کیا۔ ناگپور شہر کانگریس اکائی نے بھی پیر کو احتجاجی مارچ نکالا۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ شہر کانگریس صدر پرفُل گڈھے کی قیادت میں یہ مارچ سنودھان چوک سے شروع ہوا۔ اس مارچ میں کانگریس کے عہدیداروں، کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ’ووٹ چور گدی چھوڑ‘ کے نعروں سے علاقہ گونج اٹھا۔ احتجاج میں قابل توجہ یہ نظارہ رہا کہ ایک کارکن کو چیف الیکشن کمشنر کا ماسک پہنا یا گیا اوراسے علامتی ہتھکڑیاں لگائی گئیں۔ امراوتی شہر میں بھی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف کانگریس نے سابق وزیر یشومتی ٹھاکر اور رکن پارلیمنٹ بلونت وانکھڑے کی قیادت میں مارچ نکالا اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔ یہاں گیانیش کمار کا علامتی پتلا گدھے پر بیٹھا کر شہر میں گھمایا گیا۔ اس موقع پر کانگریس نے مطالبہ کیا کہ ایس آئی آر کے ذریعے مبینہ طور پر ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔