بالی ووڈ کے معروف اداکار پلکت سمراٹ ۴۲؍برس کے ہو گئے ہیں۔۲۹؍دسمبر۱۹۸۳ءکودہلی میں پیدا ہونے والے پلکت سمراٹ کو بچپن ہی سے اداکار بننے کا شوق تھا۔
پلکت سمراٹ نے اپنی کامیڈی سے ہنسایا ہے۔ تصویر: آئی این این
بالی ووڈ کے معروف اداکار پلکت سمراٹ ۴۲؍برس کے ہو گئے ہیں۔۲۹؍دسمبر۱۹۸۳ءکودہلی میں پیدا ہونے والے پلکت سمراٹ کو بچپن ہی سے اداکار بننے کا شوق تھا۔ اسی خواب کو پورا کرنے کے لیے وہ۲۰۰۵ءمیںمایانگری ممبئی آ گئے۔ ۲۰۰۶ءسے ۲۰۰۷ءکےدوران پلکت سمراٹ مقبول ٹیلی ویژن سیریل کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں نظرآئے۔ بالی ووڈ میں انہوںنےاپنے فلمی کریئرکاآغاز۲۰۱۲ءمیںریلیز ہونے والی فلم بِٹّو باس سے کیا، تاہم یہ فلم ناکام رہی۔
۲۰۱۳ءمیںریلیز ہونے والی فلم فُکرے پلکت سمراٹ کےکریئر کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ ایکسل انٹرٹینمنٹ کی اس فلم میں ’ہنی‘کے کردار میں ان کی اداکاری کو حالیہ ہندی سنیماکےیادگار مزاحیہ کرداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی کامیڈی صرف ہنسی تک محدود نہیں تھی بلکہ اس میں کردار کا انداز، دوستی اورجذباتی گہرائی بھی صاف نظر آئی۔یہی وجہ ہے کہ فُکرے فرنچائز آج بھی ناظرین میں بے حد مقبول ہے۔ اس فلم کے بعد پلکت کو سلمان خان کی فلم جے ہو میں بھی کام کرنےکاموقع ملا، جس میں انہوںنےایک اہم کردار ادا کیا، تاہم فلم کے فلاپ ہونے کے باعث انہیں زیادہ فائدہ نہ ہو سکا۔
۲۰۱۶ءمیںریلیز ہونے والی فلم صنم رے پلکت سمراٹ کے کیریئر کی ایک اور ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں انہوں نے ایک نرم اور خود احتسابی سے بھرپور کردار نبھایا۔ آکاش کے کردار میں ان کی اداکاری نے یہ ثابت کیا کہ وہ رومانوی کہانی کو مضبوطی سے پیش کر سکتے ہیں۔۲۰۱۷ءمیں پلکت نے سپر ہٹ فلم فُکرے کے سیکوئل فُکرے ریٹرنز میں کام کیا۔۲۰۱۹ءمیںریلیز ہونے والی فلم پاگل پنتی میںانہوں نے ایک مختلف انداز کی مزاحیہ اداکاری پیش کی۔ ۲۰۲۰ء میںریلیز ہونے والی فلم طیش ان کے کریئر کا ایک اہم موڑ ثابت ہوئی، جس میں ان کی سنجیدہ اور متوازن اداکاری کو خوب سراہا گیا۔
۲۰۲۳ءمیںپلکت سمراٹ سپر ہٹ فلم فُکرے۳؍میں نظر آئے، جس نے باکس آفس پر۱۲۸؍کروڑروپے کی کمائی کی۔ اسی سال ریلیز ہونے والی ویب سیریز میڈ اِن ہیون۲؍میں بھی ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔
پلکت سمراٹ نے۲۰۱۴ءمیںاپنی گرل فرینڈ شویتاروہرا سے شادی کی تھی، تاہم ۲۰۱۵ءمیں دونوں کے راستے جدا ہو گئے۔۲۰۲۴ءمیںانہوں نے اداکارہ کیرتی کھربندا سے شادی کی۔یہ جوڑی ویرےدی ویڈنگ، پاگل پنتی اورطَیش جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکی ہے۔
۱۶؍جنوری۲۰۲۶ءکوریلیز ہونے والی فلم راہو کیتو کے ساتھ پلکت سمراٹ فینٹیسی زمرےمیںقدم رکھنے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد ریلیز ہونے والی فلم گلوری میں وہ ایک حقیقت پسندانہ ماحول میں نظرآئیں گے، جہاں مکالموں سے زیادہ خاموشی اور ضبط بولتا دکھائی دے گا۔ توقع ہے کہ یہ کردار ان کی اداکاری میں آئی پختگی اور کردار پر مبنی کہانیوں کی جانب ان کے بڑھتے رجحان کو مزید مضبوط کرے گا۔