روسی صدرسولادیمیر پوتن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے، جو۱۱؍ سے۱۲؍ اپریل تک نافذ رہے گی۔ کریملن کے مطابق روس کو توقع ہے کہ یوکرین بھی اس اقدام کی پیروی کرے گا اور اس دوران تمام محاذوں پر لڑائی روک دی جائے گی۔
EPAPER
Updated: April 10, 2026, 10:29 AM IST | Mascow
روسی صدرسولادیمیر پوتن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے، جو۱۱؍ سے۱۲؍ اپریل تک نافذ رہے گی۔ کریملن کے مطابق روس کو توقع ہے کہ یوکرین بھی اس اقدام کی پیروی کرے گا اور اس دوران تمام محاذوں پر لڑائی روک دی جائے گی۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو یوکرین کے ساتھ ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کیا، جو ۱۱؍ اپریل کو شام ۴؍ بجے سے شروع ہو کر۱۲؍ اپریل کے اختتام تک جاری رہے گی۔ کریملن کے پریس سروس کے مطابق روس کو توقع ہے کہ یوکرین بھی اس کی پیروی کرے گا۔ بیان میں کہا گیا:’’روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ان چیف، ولادیمیر پوتن کے فیصلے کے مطابق، آنے والی آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر۱۱؍ اپریل کو شام۴؍ بجے سے ۱۲؍ اپریل کے اختتام تک جنگ بندی کا اعلان کیا جاتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: جنگ بندی پر خطرات کے بادل، آج اسلام آباد میں مذاکرات
بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیر دفاع آندرے بیلوسوف اور چیف آف جنرل اسٹاف ویلری گیراسیموف کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس مدت کے دوران تمام محاذوں پر جنگی کارروائیاں روک دی جائیں۔ انہوں نے کہا ’’افواج کو دشمن کی ممکنہ اشتعال انگیزیوں اور کسی بھی جارحانہ کارروائی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہہئے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یوکرینی فریق بھی روسی فیڈریشن کی مثال کی پیروی کرے گا۔ ‘‘