• Wed, 15 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رجنی کانت ’جیلر‘ کیلئے ہدایتکار کا پہلا انتخاب نہیں تھے

Updated: September 27, 2023, 9:56 AM IST | Agency | Mumbai

ہندوستان کے اسٹار اداکار رجنی کانت فلم ’جیلر‘ کیلئے ہدایتکار کا پہلا انتخاب نہیں تھے۔ رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ باک آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے، جس نے کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔

Rajinikanth. Photo. INN
رجنی کانت۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کے اسٹار اداکار رجنی کانت فلم ’جیلر‘ کیلئے ہدایتکار کا پہلا انتخاب نہیں تھے۔ رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ باک آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے، جس نے کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ رجنی کانت کی کافی عرصہ بعد کوئی فلم ہٹ رہی ہے، لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ ہدایتکار نیلسن دلیپ کمارکیلئے وہ پہلی ترجیح نہیں تھے بلکہ کوئی اور اداکار تھا۔ ہدایتکار جس اداکار کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے، اُس نے واضح طور پر منع کرنے کے بجائے فلم جیلر میں کام کرنے کا فیصلہ ملتوی کردیا۔ نیلسن دلیپ کمار فلم جیلر میں چرنجیوی کومرکزی کردارکیلئے کاسٹ کرنا چاہتے تھے، جو فلم میں ناچ گانا نہ ہونے کی وجہ سے اسے نہیں کرنا چاہتے تھے۔ چرنجیوی نے ہدایتکار کو فلم کی پیشکش پر صاف الفاظ میں منع نہیں کیابلکہ اسے یہ کہہ کر درمیان میں لٹکادیا ’چلو بعد میں دیکھتے ہیں۔‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK