Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’رامائن‘‘ کے آخری حصہ میں رنبیر کپور اور یش بیک وقت اسکرین پر نظر آئیں گے

Updated: May 21, 2025, 10:10 PM IST | Mumbai

نتیش تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’رامائن‘‘ میں رنبیرکپور اور یش کلائمکس میں آمنے سامنے نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ ’’رامائن‘‘ کا پہلا حصہ دیوالی ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نمیت ملہوترہ کی پروڈیوس کی گئی فلم’’رامائن‘‘سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہےجس میں انڈسٹری کےباصلاحیت اداکار نظرآئیں گے۔ ’’رامائن‘‘ اپنی بہترین وی ایف ایکس ٹیم، مضبوط کاسٹ اور شاندار سیٹ کےساتھ سنیما کوایک بہترین رخ دے گی۔ ’’رامائن‘‘ میں رنبیر کپور بھگوان رام اور یش راون کے کردارمیں نظر آئیں گے۔ علاوہ ازیں ان دونوں مشکل سے کسی سین کیلئے اسکرین شیئر کی ہے۔ 


پروڈیشن سے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’فلم کے کلائمکس میں رنبیر کپور اور یش بیک وقت آمنے سامنے نظر آئیں گے۔ ’’رامائن‘‘میں رام کو سیتا کے اغواء ہونے کے بعد ہی راون کے متعلق معلوم ہوتا ہے اور وہ لنکا میں میدان جنگ میں اترنے سے پہلے تک ایک دوسرے سے نہیں ملتے۔‘‘ نتیش تیواری اور ان کی ٹیم نے رامائن کی گہرائی کیلئے رنبیر کپور اور یش کے کرداروں پر زیادہ کام کیا ہے۔ یش سائی پلوی کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے جو فلم میں سیتا کے کردار میں نظر آئیں گے۔ سنی دیول ہنومان کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا ایک بھی سین رنبیر کپور کے ساتھ ہوگا یا نہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: رتیش دیشمکھ ’راجا شیواجی‘ کی ہدایتکاری کریں گے، فلم یکم مئی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی

’’رامائن‘‘ کی شوٹنگ
فی الحال ’’ رامائن‘‘ کی پروڈکشن ممبئی میں جاری ہے جہاں فلم کیلئے بڑے بڑے سیٹ بنائے گئے ہیں۔ قبل ازیں بالی ووڈ ہنگامہ سے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ ’’رامائن‘‘ کو ۸۳۵؍ کروڑ روپے کے بجٹ سے بنایا جارہا ہے اور یہ فلم دو حصوں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کا پہلا حصہ دیوالی ۲۰۲۶ء اور دوسرا حصہ دیوالی ۲۰۲۷ء پر ریلیز ہوگا۔ رنبیر کپور نے اپنی حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ علاوہ ازیں یش نے مئی کی شروعات میں اجین کے مہاکال مندر کا دورہ کر کے آنے کے بعد اپنے حصے کی شوٹنگ کی شروعات کی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK