Inquilab Logo Happiest Places to Work

رتیش دیشمکھ ’راجا شیواجی‘ کی ہدایتکاری کریں گے، فلم یکم مئی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی

Updated: May 21, 2025, 9:13 PM IST | Mumbai

رتیش دیشمکھ اپنی اگلی مراٹھی فلم ’’راجا شیواجی‘‘ کی ہدایتکاری کریں گے۔ وہ اس فلم میں چھترپتی شیواجی مہاراج کا کردار نبھائیں گے۔ یہ فلم یکم مئی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رتیش دیشمکھ نے ۲۰۱۴ء میں فلم ’’لال بھاری‘‘ کے ذریعے مراٹھی فلم کے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی جو اپنی ریلیز کے وقت مراٹھی سنیما کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن گئی تھی۔ ۲۰۱۸ء میں وہ فلم ’’مولی‘‘ کے ذریعے مراٹھی سنیما میں واپس آئے تھے اور مراٹھی فلم ’’وید‘‘ کی ہدایتکاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو اس وقت مراٹھی سنیما کی دوسری سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ثابت ہوئی تھی اور اب تیسری سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ 

۲۰۲۶ء میں رتیش دیشمکھ اپنی اگلی فلم ’’راجی شیواجی‘‘ کی ہدایتکاری کریں گے۔ رتیش دیشمکھ اور ان کی اہلیہ جینیلیا ڈی سوزا ’’راجا شیواجی‘‘ کے شریک پروڈیوسر ہیں جس میں رتیش دیشمکھ چھترپتی شیواجی مہاراج کے تین کردار نبھائیں گے۔ مزید برآں اس فلم میں ہندی اور مراٹھی فلموں کے مشہور اداکاروں جیسے سنجے دت، ابھیشیک بچن، فردین خان، مہیش مانریکر، سچن کھڈیکر، بھاگیہ شری، جتیندر جوشی، امول گپتے اوردیگر کو کاسٹ کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ اگلے سال گاندھی جینتی پر ریلیز ہوگی

ابھیشیک بچن نے بھی اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’لیجنڈری راجا چھترپتی شیواجی مہاراج کو سنیما کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا۔ یکم مئی ۲۰۲۶ء کو جیو اسٹوڈیو اور ممبئی فلم کمپنی یہ مشہور فلم پیش کرنے کیلئے ایک ساتھ آرہے ہیں۔‘‘ یکم مئی ۲۰۲۶ء کو یہ فلم تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم سمیت ۶؍ زبانوں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK