رنبیر کپور کی فلم ’’رامائن‘‘میں راون کی پوری کہانی دکھائی جائے گی۔رنبیر کپور کے مرکزی کردارکے علاوہ یش کا کردار بھی بڑا ہے۔
EPAPER
Updated: July 11, 2025, 8:09 PM IST | Mumbai
رنبیر کپور کی فلم ’’رامائن‘‘میں راون کی پوری کہانی دکھائی جائے گی۔رنبیر کپور کے مرکزی کردارکے علاوہ یش کا کردار بھی بڑا ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سے رنبیرکپور کی فلم ’’رامائن‘‘ میں یش کی مختصر موجودگی کے تعلق سےخبریں انٹرنیٹ پر گردش کرر ہی ہیں۔ متعدد رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلم میں یش صرف ۱۵؍ منٹ کیلئے نظر آئیں گے کیونکہ فلم کے پہلے حصے میں رنبیر کپور کے کردارپر توجہ مرکوز کی گئی ہے جنہوںنے بھگوان رام کا کردار نبھایا ہے۔حالیہ رپورٹس کے مطابق ’’فلم میں یش کا کردار مکمل ہوگا۔‘‘ پنک ویلا سے قریبی ذرائع میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’یش نے ’’رامائن‘‘ کے پہلے حصے کی شوٹنگ ۳۰؍ اپریل کو ہی مکمل کر لی تھی اور انہوں نے فلم کے پہلے حصے کیلئے ۵۰؍ دن کی شوٹنگ مکمل بھی کر لی ہے۔ ’’رامائن: پارٹ ون‘‘ میں ان کا اسکرین ٹائم ایک گھنٹے سے زیادہ ہوگا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء: ’’کانتارا: چیپٹر وَن‘‘ بمقابلہ ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘
ذرائع کے مطابق ’’نتیش تیواری ’’رامائن: پارٹ ون‘‘ میں ایک منفرد نقطہ نظر بیان کرنے والے ہیں۔ وہ رام اور راون کے کرداروں پر خصوصی توجہ دیں گے اور فلم کے پس منظر کی کہانی کو گہرائی سے بیان کریں گے۔ نتیش تیواری نے ’’رامائن: پارٹ ون‘‘ میں جذباتی گہرائی ڈالنے کا سوچا ہے تاکہ پارٹ ٹو میں کہانی کے کلائمکس تک پہنچنے تک کہانی مضبوطی سے مداحوں سے جڑی رہے۔‘‘ ذرائع کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’رامائن‘‘ کی مکمل ٹیم اگست میں فلم کے دوسرے حصے کیلئے جمع ہوگی۔ پارٹ ۲؍ کی شوٹنگ کیلئے رنبیر، یش، سنی دیول اور سائی پلوی کے درمیان مشترکہ تاریخوں کی ضرورت ہوگی۔ پوری ٹیم ۲۰۲۵ء کے دوسرے نصف میں جنگ کے منظر کی شوٹنگ کیلئے تیار ہے۔‘‘ ذرائع کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’رامائن‘‘ ایک منصوبہ بند فرنچائز ہے، جس کی زیادہ تر شوٹنگ پیشہ وارانہ سیٹ اپ میں کی گئی ہے جہاں پروڈکشن کی پوری ٹیم نے ایک ورلڈ کلاسیک پروڈکٹ تیار کرنے کیلئے محنت کی ہے۔‘‘