رامیا کرشنن ساؤتھ کا ایک جانا پہچانا نام ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اداکارہ نے ہندی کی کئی بڑی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ `باہوبلی کے دونوں حصوں میں شیوگامی دیوی کے کردار کے لئے انہیں تمام حلقوں سے کافی سراہا گیا۔
EPAPER
Updated: September 15, 2025, 12:33 PM IST | Agency | Mumbai
رامیا کرشنن ساؤتھ کا ایک جانا پہچانا نام ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اداکارہ نے ہندی کی کئی بڑی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ `باہوبلی کے دونوں حصوں میں شیوگامی دیوی کے کردار کے لئے انہیں تمام حلقوں سے کافی سراہا گیا۔
رامیا کرشنن ساؤتھ کا ایک جانا پہچانا نام ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اداکارہ نے ہندی کی کئی بڑی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ `باہوبلی کے دونوں حصوں میں شیوگامی دیوی کے کردار کے لئے انہیں تمام حلقوں سے کافی سراہا گیا۔ رامیا ۱۵؍ ستمبر ۱۹۷۰ء کو چنئی میں پیدا ہوئی تھیں۔
انہوں نے اپنے کریئر میں ایک سے ایک بہترین کردار پیش کئے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے کریئر کی شروعات۱۴؍ سال کی عمر میں تمل فلم ‘ویلّم مناسو‘ سے کی تھی۔ ان کی یہ فلم۱۹۸۴ء میں ریلیز کی گئی تھی۔حالانکہ، رامیا کے کریئر میں تب تبدیلی آئی، جب وہ۴۵؍ سال کی تھیں۔ ۲۰۱۵ء میں انہوں نے فلم ’باہوبلی‘ میں شیوگامی سے کافی شہرت حاصل کی ہے۔ اس میں ان کی قسمت سری دیوی کی وجہ سے چمکی ہے۔ اس میں پہلے شیوگامی کے رول کے لئے سری دیوی سے رابطہ کیا گیا ہے مگر اس کے لئے انہوں نے موٹی رقم مانگی تھی، نتیجتاً یہ فلم رامیا کرشنن کے حصے میں آئی اور انہوں نےاس کے ذریعہ شاندار کامیابی حاصل کی۔ راجا مولی کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘باہوبلی‘ میں اداکارہ رامیا کرشنا کو لیا گیا اور یہ ان کے لئے میل کا پتھر ثابت ہوئی ۔ رامیا نے اپنے کریئر میں۲۰۰؍ سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے جن میں ہندی فلمیں بھی شامل ہیں۔آئیے اداکارہ کی ہندی فلموں کے بارے میں جانتے ہیں۔
کریمنل
مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم ’کریمنل ‘میں ناگارجن اکینینی، منیشا کوئرالا اور رامیا کرشنن نے اداکاری کی۔ اس فلم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ’تم ملے دل کھلے‘ جیسے گانوں نے فلم کو ہٹ کر دیا۔
بنارسی بابو
ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بنارسی بابو‘ میں رامیا کرشنن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں اداکارہ کے ساتھ گووندہ اپوزٹ رول میں تھے۔ ۱۹۹۷ء میں ریلیز ہونے والی یہ کامیڈی فلم ہٹ ثابت ہوئی۔
بڑے میاں چھوٹے میاں
۱۹۹۸ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو ڈیوڈ دھون نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں کئی تجربہ کار اداکار موجود تھے۔ رامیا کرشنن نے امیتابھ بچن کے مقابل شاندار کردار ادا کیا۔ فلم میں ان دونوں کے علاوہ گووندا اور روینہ ٹنڈن نے بھی مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ فلم سنیماگھروں میں زیادہ نہیں چلی لیکن اوسط پرفارم کیا۔
چاہت
مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم `چاہت ۱۹۹۶ء میں ریلیز ہوئی تھی۔شاہ رخ خان اور پوجا بھٹ کے علاوہ رامیا کرشنن نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ ایک رومانٹک تھرلر فلم تھی۔ ان اداکاروں کے علاوہ انوپم کھیر اور نصیر الدین شاہ نے بھی فلم میں شاندار اداکاری کی لیکن رامیا کرشنن کی یہ فلم فلاپ رہی۔