فائنل میں میزبان ٹیم نے ہندوستان کی خواتین ٹیم کو ایک کے مقابلے ۴؍گول سے ہرادیا۔
EPAPER
Updated: September 15, 2025, 1:29 PM IST | Agency | Hangzhou
فائنل میں میزبان ٹیم نے ہندوستان کی خواتین ٹیم کو ایک کے مقابلے ۴؍گول سے ہرادیا۔
ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم اتوار کو فائنل میں چین سےایک کے مقابلے ۴؍گول سے ہار گئی اور ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہی۔ اس شکست کے ساتھ ہندوستان اگلے سال بلجیم اور نیدرلینڈس میں ہونے والے ایف آئی ایچ خواتین ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنانے سے محروم ہو گیا۔
ہندوستان نے میچ کے پہلے ہی منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے نونیت کور کی بدولت برتری حاصل کر لی تھی۔ تاہم اس کے بعد چین نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ۴؍ گول کر کے جیت حاصل کی۔گوشو کینال اسپورٹس پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نونیت نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ہندوستانی ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔ اس کے بعد چین کو مسلسل ۳؍ پنالٹی کارنر ملےلیکن ہندوستان نے اپنی برتری برقرار رکھی۔ تاہم،۲۱؍ویں منٹ میں جیشیا او نے گول کر کے اسکور ایک ایک سے کر دیا۔ کھیل کے ۴۱؍ ویں منٹ میں ہونگ لی نے چین کو دو ایک سے آگے کر دیا جبکہ ۵۱؍ویں منٹ میں میرونگ جو نے تیسرا گول کیا۔ کھیل کے ۵۳؍ویں منٹ میں جیاکی ژونگ نے گول کر کے ہندوستان کی شکست یقینی کر دی۔