Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیٹ فلکس ویب سیریز ’’رانا نائیڈو‘‘ کا سیزن ۲، ۱۳؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگا

Updated: May 20, 2025, 10:05 PM IST | Mumbai

رانا دگوبتی کی اداکاری سے سجی ویب سیریز ’’رانا نائیڈو‘‘کا سیزن ۲، ۱۳؍ جون ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رانا دگوبتی کی اداکاری سے سجی سیریز ’’رانا نائیڈو‘‘ کے سیزن ۲؍ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ سیریز کا سیزن ۲؍ ۱۳؍ جون ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر نشر کیا جائے گا جو مداحوں کیلئے ہندی اور تیلگو زبان میں بھی موجود ہوگا۔

فلمسازوں نے آج انسٹاگرام پر سیریز کے سیزن ۲؍ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’جب بات پریوار کی ہو رانا ہر لائن کروس کرے گا۔ ’’رانا نائیڈو‘‘ کا سیزن ۱۳؍ جون ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر نشر کیا جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہیرا پھیری ۳‘‘ چھوڑ دینے پر اکشے کمار کا پریش راول پر ۲۵؍ کروڑ کا مقدمہ

رانا نائیڈو کے سیزن ۲؍ میں رانا دگوبتی، وینکٹیش دگوبتی ، سروین چاؤلہ، سشانت سنگھ اور ابھیشیک بنرجی اداکاری کریں گے۔ مزید برآں سیریز کے سیزن ۲؍ میں ارجن رامپال اور کریتی کھربندہ بھی نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ فروری میں فلمسازوں نے سیریز کے سیزن ۲؍ کا ٹیزر جاری کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK