Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا۲۵۰؍کروڑ کا بنگلہ بن کر تیار، جلد منتقل ہونگے

Updated: June 11, 2025, 12:05 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈکے مشہور جوڑے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا دیرینہ خواب اب پورا ہونے جا رہا ہے۔ دونوں کا پرتعیش۶؍منزلہ بنگلہ، جو رنبیر کی دادی کرشنا راج کپور کے نام سے منسوب ہے، اب مکمل طور پر تیار ہے۔

Ranbir Kapoor And Alia Bhatt. Picture: INN
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے مشہور جوڑے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا دیرینہ خواب اب پورا ہونے جا رہا ہے۔ دونوں کا پرتعیش۶؍منزلہ بنگلہ، جو رنبیر کی دادی کرشنا راج کپور کے نام سے منسوب ہے، اب مکمل طور پر تیار ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آیاہے جس میں اس پرتعیش بنگلے کی جھلک صاف نظر آرہی ہے۔ ہر بالکونی سرسبز و شاداب پودوں سے مزین ہے۔ واضح رہےکہ رنبیر اور عالیہ اکثر اس بنگلے کے مقام پر بیٹی راہا اور رنبیر کی ماں نیتو کپور کے ساتھ نظرآتے ہیں۔ اب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی یہ جوڑا اپنے خوابوں کےگھرمیں منتقل ہوجائے گا۔ اس کیلئے ایک مبارک دن کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا بنگلہ ممبئی کے باندرہ ویسٹ کے پالی ہل علاقےمیں ہے۔ یہ علاقہ بالی ووڈستاروں کے گھروں کے لیے مشہور ہے۔ دلیپ کمار، سنجے دت جیسے تجربہ کار اداکاروں کے بنگلے بھی یہاں واقع ہیں ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ رنبیر-عالیہ کے گھر کے سامنے والی سڑک کا نام پدم شری دیو آنند کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس علاقے تک پہنچنا بہت آسان ہے۔ باندرہ یا کھار ریلوے اسٹیشن سے، آپ آٹو رکشا کے ذریعے براہ راست پالی ہل پہنچ سکتے ہیں۔ آپ یہاں پیدل بھی پہنچ سکتے ہیں ۔ اگر آپ پالی ہل میں کسی سے پوچھیں تو وہ آپ کو رنبیر کے گھر کا پتہ بتائے گا۔ بنگلے کی کل تخمینہ لاگت تقریباً ۲۵۰؍ کروڑ روپے ہے۔ غور طلب ہے کہ یہ گھر بھی کپور خاندان کی میراث کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ زمین کبھی راج کپور اور کرشنا راج کپور کی تھی جو بعد میں رشی کپور اور نیتو کپور کو وراثت میں ملی۔ اب رنبیر اور عالیہ نے اس وراثت کو آگے بڑھایا ہے۔ یہ بنگلہ ان کی بیٹی راہا کپور کے نام پر رجسٹرڈ ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK