• Tue, 29 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنبیر کپور نے کپور خاندان کی وراثت کو آگے بڑھایا ہے

Updated: September 29, 2026, 1:56 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈ میں کپور خاندان کی چوتھی نسل کی قیادت کرنے والے اداکار رنبیر کپور کی پیدائش ۲۸؍ستمبر ۱۹۸۲ء کو ہوئی۔ رنبیر نے  بالی ووڈ میں اپنے آبا ءواجداد کا نام روشن کیا۔

An excellent actor, Ranbir Kapoor. Photo: INN
ایک عمدہ اداکار رنبیر کپور۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ میں کپور خاندان کی چوتھی نسل کی قیادت کرنے والے اداکار رنبیر کپور کی پیدائش ۲۸؍ستمبر ۱۹۸۲ء کو ہوئی۔رنبیر نے  بالی ووڈ میںاپنے آبا ءواجداد کا نام روشن کیا۔ ۴۴؍ سالہ رنبیر پردادا پرتھوی راج کپور، دادا راج کپور اور معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور اور اداکارہ نیتو کپور کے بیٹے ہیں۔

رنبیر نے اپنے کرئیرکا آغاز ۲۰۰۷ءمیںفلم ’ساوریا‘ سے کیا ہے جس میں انھوں نے ایک ایسے کردارکو مجسم کیا ہے جو اپنی زندگی کو کھل کر جینا پسند کرتا ہے، جس چیز کو پسندکرتا ہے اس کے بارے میں بات کرتا ہے، وہ بتاتا ہے کہ اسے جو برا لگتا ہے اس کے بارے میں بولنے سے وہ ہچکچاتا نہیں ہے۔ وہ عاشق جو اپنی محبت کاکھل کر اظہار کرنے سے نہیں ڈرتا لیکن ساتھ ہی اپنی محبت کو بدنام ہونے سے بچانے کے لیے ہر طرح کا خیال رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان کی فلم’’کنگ‘‘ میں ۷۰؍ فیصد بالی ووڈ ہے: سوربھ شکلا

اس فلم کے بعد رنبیر نے  ۲۰۰۸ءمیںفلم ’بچنا حسینو‘میں نہ صرف نوجوانوں میں اہم مقام بنایا بلکہ انہوںنےلڑکیوں کے دلوں کو بھی دھڑکائے بغیر نہیں چھوڑا۔اس فلم کےبعد رنبیر نے فلم ’لک بائی چانس‘ میںمزاحیہ کردار ادا کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ فلم ’ویک اپ سڈ‘سے رنبیر کالج جانے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے رول ماڈل بن گئے۔۲۰۰۹ءمیںریلیزہونے والی ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ میں رنبیر ہیپی کلب کے صدر کے طور پر کول اور معصوم نظر آئے، جو فلم کی ہیروئن جینی (کیٹرینہ کیف) کا دل جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ اس فلم کے لیے رنبیر کو ایک بار پھر بہترین اداکار کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔اس کے بعد۲۰۰۹ءمیںفلم ’راکٹ سنگھ: سیلز مین آف دی ایئر‘میں رنبیر نے ایک کم عقل لیکن ایسے نوجوان جو اپنے مسائل کو قسمت کہنے کے بجائے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے کا رول ادا کیا۔ رنبیر کو ’ویک اپ سڈ‘، ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ اور ’راکٹ سنگھ‘ میں ان کی اداکاری کے لیے لگاتار فلم فیئر کریٹکس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’Fauzi‘ ‘کی ریلیز میں تاخیر، کیا سندیپ ریڈی وانگا کی ’’اسپرٹ‘‘بھی مؤخرہوگی؟

رنبیر کپور  نے فلم’راج نیتی‘میں کمال ہی کر دیا۔ اس کے بعد بھی رنبیر رکے نہیں بلکہ بچوں کو خوش کرنے کے لیے ’چلر پارٹی‘ کے گانے ’ٹائیں ٹائیں فش‘ پر تھرکتے بھی نظر آئے۔ اس سب کے درمیان رنبیرکے راک اسٹار رول کو کیسے بھلایا جا سکتا ہے؟’راک اسٹار‘میں رنبیرنے ثابت کیا کہ ان کا کوئی ثانی  نہیں ہے۔ رنبیر جتنے جذبے سےاداکاری کرتے ہیں  اتنا ہی جذبہ رکھنے والےعاشق بھی ہیں، جسے اپنی منزل حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔رنبیر کی فلم ’برفی‘ میں رنبیر نہیں بلکہ ان کی اداکاری کا بول بالا رہا۔رنبیر کو دیکھ کر کچھ  ایسا ہی لگتا ہے جیسے انہیں اداکاری ورثےمیں ملی ہے۔ویسے بھی بالی ووڈ میںبہت کم اداکار ایسے ہیں جو اپنے والدین کے انڈسٹری میں ہونے کے بعد بھی اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ لیکن رنبیر وہ شخص ہے جس نے نہ صرف اپنے والدین کو عزت دی بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ کپور خاندان میں اداکاری کوٹ کوٹ کر رچی بسی ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ ان کے ہم عصر اداکار بھی اتنے اچھے مقام تک نہیں پہنچ سکے جو مقام چند برسوں میں رنبیر نے حاصل کیا۔

رنبیر کپور کی شادی بالی ووڈکی معروف اداکارہ اور مہیش بھٹ اور سونی رازدان کی صاحب زادی عالیہ بھٹ سے ہوئی ہے۔  ان کی ایک بیٹی ہے۔رنبیر کی دیگر فلموں میں برہماستر، انیمل، جوانی دیوانی، اے دل ہے مشکل، سنجے دت کی بایو پک سنجو، شمشیرا، تماشہ، بے شرم، انجانہ انجانی، روئے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK