ٹرمپ نے شی جن پنگ کو امریکی ہتھیار خریدنے کی پیشکش کی، وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔
EPAPER
Updated: September 29, 2026, 1:43 PM IST | Agency | Washington
ٹرمپ نے شی جن پنگ کو امریکی ہتھیار خریدنے کی پیشکش کی، وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔
امریکی سفیر برائے چین ڈیوڈ پرڈیو نے اتوار کو فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین کو امریکی ہتھیار خریدنے کی پیشکش کی ہے۔تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان اختلافات کے اہم ترین نکات میں شامل ہے۔امریکی قانون کے تحت امریکہ تائیوان کو اپنے دفاع کے لیے ضروری ہتھیار فراہم کرنے کا پابند ہے۔پرڈیو نے بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے امریکہ کے دورے پربھی یہ معاملہ دوبارہ زیرِ بحث آیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:نیتن یاہو کا ابوظہبی کا غیر اعلانیہ دورہ، محمد بن زاید سے ملاقات
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ مسلسل کہتے ہیں کہ ہم دنیا بھر کے دیگر ممالک کو بھی ہتھیار فروخت کرتے ہیں۔ ایک موقع پر صدر شی سے انہوں نے پوچھا کہ کیا وہ ان میں سے کچھ ہتھیار خریدنا چاہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور جب بھی ٹرمپ اور صدر جن پنگ کی ملاقات ہوتی ہے، وہ اس معاملے پر گفتگو کرتے ہیں۔بہر حال اس حوالے سے پرڈیو کے بیان کے بعد وہائٹ ہاؤس نے نیویارک ٹائمس کو بتایا کہ چین کو امریکی ہتھیار فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی کہا کہ امریکی قانون چین کو ہتھیاروں کی فروخت کی اجازت نہیں دیتا۔