• Sun, 23 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنبیر کپور کی ’’رامائن‘‘ کی شوٹنگ میں تاخیر، ’’لو اینڈ وار‘‘کو ترجیح

Updated: November 23, 2025, 10:04 PM IST | Mumbai

رنبیر کپور کی آنے والی میگا فلمیں ’’رامائن: پارٹ ون‘‘ اور ’’رامائن: پارٹ ۲‘‘ کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے مگر رپورٹس کے مطابق ان کی شوٹنگ میں تاخیر نے اداکار کے شیڈول کو متاثر کیا ہے۔ دکن کرانیکل کے مطابق، رنبیر نے پہلے دونوں حصوں کی شوٹنگ مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، مگر ’’رامائن‘‘ کا پروڈکشن سست روی کا شکار ہے۔ اس وجہ سے اب رنبیر کو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ کو ترجیح دینا پڑ رہی ہے ۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رنبیر کپور کی دو بڑی فلمیں ’’رامائن: پارٹ ون‘‘ اور ’’پارٹ ۲‘‘ اس وقت بالی ووڈ کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں شمار ہورہی ہیں۔ نتیش تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ میگا پروڈکشن فلم ہے جس میں رنبیر لوک دیوتابھگوان رام کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ تاہم، تازہ رپورٹس کے مطابق، رنبیر کا شیڈول اب تبدیل ہونے والا ہے۔ دکن کرانیکل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رنبیر نے ابتدا میں ارادہ کیا تھا کہ وہ پہلے ’’رامائن‘‘ کے دونوں حصے مکمل کریں گے اور اس کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ اپنی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ پر کام شروع کریں گے۔ لیکن ’’رامائن‘‘ کی شوٹنگ منصوبے کے مطابق آگے نہیں بڑھ پا رہی۔ ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’رامائن: پارٹ ۲‘‘ کی تیاریاں سست روی کا شکار ہیں اور فلم کی پیش رفت واضح نہیں۔ ایسے میں رنبیر کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ وہ اپنی دستیاب تاریخیں بھنسالی کی ’’لو اینڈ وار‘‘ کیلئےمختص کر دیں، جو اصل میں ’’رامائن: پارٹ ۲‘‘ کیلئے محفوظ تھیں۔ اس تبدیلی کے باعث امکان ہے کہ ’’رامائن: پارٹ ۲‘‘ کی ریلیز ۲۰۲۷ء کے آخر تک ممکن نہ ہو سکے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: منوج باجپائی نے ’’دی فیملی مین‘‘ سیزن ۴؍ کی تصدیق کی

نتیش تیواری کی ’’رامائن‘‘ ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی پروڈکشنز میں سے ایک سمجھی جا رہی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں: رنبیر کپور بطور بھگوان رام، یش بطور راون، سائی پلاوی بطور سیتا، سنی دیول، روی دوبے، کاجل اگروال،راکول پریت سنگھ،ارون گوول، کنال کپور اور دیگر۔ فلم کی موسیقی پر بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے، جس کیلئے دنیا کے دو بڑے موسیقار اے آر رحمان اور ہینس زیمر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کرن جوہر کا کارتک آرین کی ’’ناگ زیلا‘‘ کو فرنچائز میں بدلنے کا فیصلہ

سندیپ ریڈی وانگا کی فلم’’اینیمل‘‘ کی بڑی کامیابی کے بعد رنبیر کی اگلی بڑی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ سمجھی جا رہی ہے، جسے سنجے لیلا بھنسالی ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ فلم میں رنبیر کے ساتھ عالیہ بھٹ اور وکی کوشل، مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ریلیز کا منصوبہ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۶ء ہے۔ تاہم، باضابطہ اعلان باقی ہے۔ رنبیر کے مداح اب بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کہ آیا انہیں پہلے رامائن دیکھنے کو ملے گی یا بھنسالی کی یہ بڑی فلم سنیما گھروں میں آئے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK