رنبیر کپور نے فلم ’’رامائن‘‘کے پہلے حصے کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔فلم کے پہلے حصے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے کچھ دنوں بعد فلمساز فلم کی جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہوں گے۔
EPAPER
Updated: July 01, 2025, 7:05 PM IST | Mumbai
رنبیر کپور نے فلم ’’رامائن‘‘کے پہلے حصے کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔فلم کے پہلے حصے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے کچھ دنوں بعد فلمساز فلم کی جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہوں گے۔
رنبیر کپور نے ’’رامائن: پارٹ ون‘‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ حال ہی میں ٹیم فلم کے پارٹ ون کے مکمل ہونے کا جشن منانے کیلئے جمع ہوئی تھی۔ رنبیر کپور، جنہوں نے فلم میں رام کا کردار ادا کیا ہے، نے تقریر کی۔
ایسے ہی ایک لمحے میں رنبیر کپور نے روی دوبے کی تعریف کی جنہوں نے فلم میں لکشمن کا کردار نبھایا ہے اور اپنے اور روی دوبے کے بونڈ پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھئے: جے کے رولنگ نے ’’ہیری پوٹر‘‘ ویب سیریز کی اسکرپٹ کی تعریف کی
فلم میں بڑی تبدیلی
’’رامائن‘‘ کے فلمسازوں نے فلم کےپرموشنل مٹیریل کے ریلیز کئے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے فلم کے پہلے انسٹالمنٹ کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔ فلم کے پہلے حصے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ’’رامائن‘‘ کے فلمسازفلم کی پہلی جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہوں گے جو ’’رامائن: انٹروڈکشن‘‘ ہے۔