پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے درمیان اداکار رندیپ ہڈا گُرداسپور میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے آگے بڑھے ہیں۔ موسلا دھار بارش اور بہنے والے ندی نالوں نے گزشتہ چند ہفتوں سے پنجاب کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 07, 2025, 8:07 PM IST | Amritsar
پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے درمیان اداکار رندیپ ہڈا گُرداسپور میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے آگے بڑھے ہیں۔ موسلا دھار بارش اور بہنے والے ندی نالوں نے گزشتہ چند ہفتوں سے پنجاب کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے درمیان اداکار رندیپ ہڈا گُرداسپور میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے آگے بڑھے ہیں۔ موسلا دھار بارش اور بہنے والے ندی نالوں نے گزشتہ چند ہفتوں سے پنجاب کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس تباہی نے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر کر دیا، گھر تباہ، فصلیں، مویشی اور ذریعہ معاش سبھی چیزیں ختم ہوگئی ہیں۔ گُرداسپور ان اضلاع میں سے ایک ہے جہاں لوگ اب بھی مشکل حالات سے نبرد آزما ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:انیل کپور کی فلم نایک کو ۲۴؍ سال مکمل
رندیپ ہڈا گلوبل سکھ این جی او کے بانی امرپریت سنگھ اور ان کے قریبی دوست منیندر سنگھ کے ساتھ طویل عرصے سے منسلک ہیں۔ کشمیر سے کیرالا، منی پور سے مہاراشٹر اور اب پنجاب تک - یہ ٹیم پچھلے۱۰؍ برسوں سے بحران کی ہر گھڑی میں راحت فراہم کر رہی ہے۔ذرائع نے کہاکہ ’’رندیپ ہمیشہ ایسے مشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ اس بار بھی وہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف اور مدد فراہم کرنے کے لیے خود پنجاب آئے ہیں، انہوں نے امداد اور بحالی پر کام کرنے کے لیے این جی اوز کے ساتھ ہاتھ ملایا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کی مدد جاری رہے گی۔ ‘‘
گلوبل سکھ این جی او کے رضاکار مسلسل امدادی سامان تقسیم کر رہے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔سیلاب نے بھلے ہی تباہی مچائی ہو، لیکن رندیپ کی موجودگی جیسے چھوٹے قدم ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ پنجاب کے لوگ اس سفر میں تنہا نہیں ہیں۔