• Thu, 18 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی ایم سی اور بھاملا فائونڈیشن کے اشتراک سے رانی مکھرجی کو ایوارڈ

Updated: December 18, 2025, 1:50 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 اس کرسمس کے موقع پر،برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی)نے بھاملا فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر، ایک خصوصی مہم ’سپر گرلز آف ٹومارو‘کا آغاز کیا جس کا مقصد ہندوستان کی بیٹیوں کو بااختیار بنانا اور انہیں تعلیم دینا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

 اس کرسمس کے موقع پر،برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی)نے بھاملا فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر، ایک خصوصی مہم ’سپر گرلز آف ٹومارو‘کا آغاز کیا جس کا مقصد ہندوستان کی بیٹیوں کو بااختیار بنانا اور انہیں تعلیم دینا ہے۔ اس اقدام کی قیادت بھاملا فاؤنڈیشن کے بانی آصف بھاملا کر رہے ہیں۔اس مہم کے ایک حصے کے طور پر، بھاملا فاؤنڈیشن نے اداکارہ رانی مکھرجی کو فلموںکے ذریعےخواتین کو بااختیار بنانے میں ان کی نمایاں شراکت کیلئے’’ایکسی لینس ان ویمن ایمپاورمنٹ تھرو سنیما  ایوارڈ‘ سے نوازا۔ہندوستانی فلم انڈسٹری میں شاندار سفرکے ۳۰؍سال کا جشن منانے والی، رانی مکھرجی  ایک اہم مقام رکھتی ہیں۔ اپنے مضبوط، خودمختار اور متاثر کن کرداروں کے ذریعے، انہوں نے ہمیشہ خواتین کے وقار، مساوات اور احترام کی حمایت کی ہے۔ مردانی اور مسز چٹرجی ورسیز ناروے جیسی فلموںکے ذریعہ انہوں نے ایک طاقتور خاتون کا کردار پیش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK