اپنے ۳۰؍ سالہ فلمی کریئر میں پہلا نیشنل ایوارڈ پانے والی اداکارہ رانی مکھرجی نے اسے دنیا بھر کی ماؤں کےنام کیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 04, 2025, 11:11 AM IST | Agency | New Delhi
اپنے ۳۰؍ سالہ فلمی کریئر میں پہلا نیشنل ایوارڈ پانے والی اداکارہ رانی مکھرجی نے اسے دنیا بھر کی ماؤں کےنام کیا ہے۔
اپنے۳۰؍ سالہ فلمی کریئر میں پہلا نیشنل ایوارڈ پانے والی اداکارہ رانی مکھرجی نے اسے دنیا بھر کی ماؤں کےنام کیا ہے۔ ایوارڈ کیلئے منتخب ہونے پر غیر معمولی خوشی کااظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’’میں ’مسز چیٹرجی ورسیز ناروے‘ میں اپنی اداکاری کیلئے نیشنل ایوارڈ پانے پربے حد جذباتی اور شکر گزار ہوں۔ اتفاق سے یہ میرے۳۰؍سالہ فلمی سفر کا پہلا نیشنل ایوارڈ ہے۔ میں خوش نصیب ہوں کہ بطور اداکارہ میں نے جن فلموں میں کا م کیا ان میں سے کچھ بہت اچھی ہیں اوران کیلئے مجھے بے انتہا پیار ملا۔‘‘ ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پر نیشنل ایوارڈ جیوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ محض ایک فلم کے اعتراف سے بڑھ کر ہے۔
فلم ’مسز چیٹرجی ورسیز ناروے‘ جو ایک ماں کی اپنے بچوں کی تحویل حاصل کرنے کی قانونی جدوجہد پر مبنی ہے، پر ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پر رانی مکھرجی نے کہا کہ ’’اس فلم کا پیغام ان کے دل کے بہت قریب ہے۔‘‘ انہوں نے کہاکہ’’میں اپنا نیشنل ایوارڈ دنیا کی تمام عظیم ماؤں کے نام کرتی ہوں۔ ماں کی محبت اور اپنے بچوں کی حفاظت کیلئے اس کی شدت کا کوئی مقابلہ نہیں۔‘‘