متحدہ عرب امارات کے آصف خان نے ۳۵؍ گیندوں پر ۷۷؍رن بنائے اور نچلی ترتیب پر سب سے زیادہ رن بنانے والے اماراتی بلے باز بنے-
EPAPER
Updated: August 31, 2025, 4:07 PM IST | Dubai
متحدہ عرب امارات کے آصف خان نے ۳۵؍ گیندوں پر ۷۷؍رن بنائے اور نچلی ترتیب پر سب سے زیادہ رن بنانے والے اماراتی بلے باز بنے-
متحدہ عرب امارات کے آصف خان نے پاکستان کے خلاف سہ ملکی سیریز میں تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے دوسرے میچ میں جارحانہ اننگز کھیل کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروایا۔ شدید دباؤ میں بلے بازی کرتے ہوئے آصف نے شاندار انداز میں جوابی حملہ کیا اور دنیا کے خطرناک ترین گیند بازوں میں سے ایک کے خلاف صرف۳۵؍ گیندوں پر۷۷؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھئیے:ایشیا کپ: آج ہندوستان اورجاپان آمنے سامنے
۶؍چوکوں اور ۶؍ چھکوں سے مزین آصف خان کی اننگز صرف تفریح تک محدود نہیں رہی بلکہ اس نے انہیں ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنلز میں چھٹے یا لوئر آرڈر پر یو اے ای کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والا کھلاڑی بھی بنا دیا۔ ۲۰۱۰ءمیں خرم خان کے۵۲؍ رن کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
Inverex Solar Energy presents Bank Alfalah T20I Tri-Series 2025:
— UAE Cricket Official (@EmiratesCricket) August 31, 2025
UAE batting stalwart Asif Khan produced a dazzling 77 off 35 balls (6⃣ 4s and 6⃣ 6s) in UAE`s tournament opener against Pakistan at the Sharjah Cricket Stadium last night. pic.twitter.com/1vT9vxEbPS
لڑکھڑاتی ہوئی اننگز کے دوران دائیں ہاتھ کے اس بلے باز کا نڈر رویہ مضبوط رہا۔ پاکستان کے مضبوط اسکور کے بعد یو اے ای کی ٹیم کا اسکور۹؍ویں اوور میں ۶۸؍رن پر ۴؍وکٹ تھا۔ آصف نے وکٹوں کے مسلسل گرنے کے درمیان ذمہ داری سنبھالی اور دفاع کے بہترین طریقے کے طور پر حملے کا انتخاب کیا۔ انہوں نے دھرو پراشر اور بعد میں محمد صغیر خان کے ساتھ اہم رن بنائے۔
آصف کے۰۰ء۲۲۰؍ کے اسٹرائیک ریٹ نے بھی پاکستانی گیندبازوںکو مایوس کیا کیونکہ انہوں نے بغیر کسی پریشانی کے آسانی سے گیند کو باؤنڈری کے پار بھیجنا جاری رکھا تھا۔ ہر بڑے ہٹ نے متحدہ عرب امارات کو۲۰۸؍رن کے مشکل ہدف کا تعاقب کرنے میں لڑائی کا موقع فراہم کرنے کے ان کے ارادے کی عکاسی کی۔ لیکن ٹیم۲۰؍ اوورس میں۸؍ وکٹ پر۱۷۶؍ رن ہی بنا سکی اور۳۱؍ رن سے ہار گئی۔ اس سے قبل پاکستان کے صائم ایوب (۳۸؍ گیندوں پر۶۹؍رن) اور حسن نواز (۲۶؍ گیندوں پر۵۶؍ رن) کی مڈل آرڈر میں زبردست جارحانہ اننگز نے پاکستان کو۲۰؍ اوورس میں۲۰۷؍رن کے بڑے اسکور تک پہنچایا۔